جی این این سوشل

دنیا

کینیڈا : گھر میں آتشزدگی سے پاکستانی خاندان کے 7افراد جاں بحق

کینیڈا : کینیڈاکےعلاقے کیلگری میں گھرمیں آگ لگنے سے پاکستانی خاندان کے7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کینیڈا : گھر میں آتشزدگی سے پاکستانی خاندان کے 7افراد جاں بحق
کینیڈا : گھر میں آتشزدگی سے پاکستانی خاندان کے 7افراد جاں بحق

جی این این  کے مطابق آتشزدگی کا   افسوس  ناک  واقعہ رات ڈھائی بجے پیش آیا ۔جس   میں ایک ہی   خاندان کے 7 افراد جاں بحق  ہوگئے ، جاں بحق افراد  میں  امجدکمال ، رافعہ اور پانچ بچے شامل ہیں ۔ کینیڈین پولیس کے مطابق  متاثرہ خاندان کا تعلق کراچی سے ہے۔ گھرمیں آتشزدگی کی وجہ تاحال  معلو م نہیں ہوسکی ہے  تاہم  پولیس کی جانب سے تحقیقات  جاری ہیں   ۔

خبر میں مزید  تفصیل شامل کی جارہی ہے ۔۔۔

کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا اعلان کر دیا گیا،ٹرافی کن کن شہروں  میں جائے گی؟

ذرائع کے مطابق ٹرافی ٹیکسلا، ایبٹ آباد، مری، نتھیا گلی اور کراچی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا اعلان کر دیا گیا،ٹرافی کن کن شہروں  میں جائے گی؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے  پاکستان ٹور کا آغاز آج سے ہو رہا ہے،شیڈول کے مطابق ٹرافی کا ٹورآج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔ 
چیمپئنز ٹرافی 25 نومبر تک پاکستان میں رہے گی  جس دوران اسے مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔
 اسلا م آباد میں چیمپئنز ٹرافی کو دامن کوہ، فیصل مسجد اور پاکستان مونومنٹ میوزیم  سمیت اسکول کالجز اور مختلف جگہوں پر لے جایا جائے گا، اس موقع پر سابق قومی کرکٹر شعیب اختر ٹرافی کے ہمراہ ہوں گے۔
اسلام آباد کے بعد ٹرافی 17 نومبر کو ٹیکسلا  جبکہ 18 نومبر کو خانپور میں لےجایا جائے گا۔
19 نومبر کو  مری  جبکہ 20 نومبر کو نتھیا گلی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
 22 سے 25 نومبر تک کراچی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی، پاکستان کے بعد ٹرافی  ٹور 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں، 10 سے 13 دسمبر بنگلا دیش، 15 سے 22 دسمبر  جنوبی افریقا اور 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں ہوگا۔
جبکہ   6 جنوری سے 11 جنوری نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری بھارت  میں ٹرافی ٹور ہو گا،آئی سی سی کے مطابق 27 جنوری کو پاکستان میں ٹرافی کا ایونٹ شروع ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے عناصر صوبے کی ترقی کے دشمن ہیں، شہباز شریف

صدر مملکتاور وزیرِاعظم کی قلات کے علاقے شاہِ مردان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے عناصر صوبے  کی ترقی کے دشمن ہیں، شہباز شریف

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے قلات کے علاقے شاہِ مردان میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ملک سے مکمل خاتمے تک ان کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے شاہِ مردان میں دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیرِ اعظم نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی، انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

شہباز شریف نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا نہتے شہریوں پر بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہیں، بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے عناصر صوبے کے لوگوں اور اس کی ترقی کے دشمن ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے مذموم ہتھکنڈے حکومت کے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے اور دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے بہادر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر رہیں گے، دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

صدر مملک آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوانوں کو شاندار خراج عقیدت اور شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور اہلِ خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ۔

صدر مملکت نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

چین میں ووکیشنل اسکول پر طالب علم کے چاقو سے حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق چاقو سے  حملے میں ہلاکتوں کا  واقعہ مشرقی صوبےجیانگسو کےایک ووکیشنل اسکول میں پیش آیا۔

چینی پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے  8 افراد ہلاک  جبکہ  17 زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے 21 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا۔

تحقیقات کے مطابق طالب علم  مبینہ طور پر اپنی انٹرن شپ  کے معاوضے سے بھی مطمئن نہیں تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ میں ایک تیز رفتارگاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا  تھا جس کے نتیجے میں 35 افرادہلاک اور 43 قریب زخمی ہوگئے تھے۔

 بعد ازاں چینی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے 62 سالہ فین نامی  ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا۔

پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور  اپنی طلاق کے بعد ناخوش تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll