وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی دیگر اصلاحات کے ساتھ ساتھ حکومت معیشت کو کیش لیس بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے


اسلام آباد : وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے چیئرمین زیاد بشیر کی قیادت میں وفد نے آج(جمعہ) اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
وزیرِاعظم نے ریٹیلرز کے وفد کا خیرمقدم کیا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ، انہوں نے کہا کہ ایسے تمام ریٹیلرز جو ٹیکس نہیں دیتے ان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے ریٹیلرز کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ، وزیراعظم نے کہا کہ ایسے ریٹیلرز جو ٹیکس نیٹ میں موجود ہیں ان پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ استعمال شدہ اشیاء کی آڑ میں ہونے والی سمگلنگ کے سدباب کیلئے بھی اقدامات تیز کر رہے ہیں ، وزیراعظم نے کہا کہ مقامی صنعت کو جدت کو اپناتے ہوئے اپنی اشیاء کی برآمدات کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنانی چاہئے تاکہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ کا مقابلہ کر سکیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی دیگر اصلاحات کے ساتھ ساتھ حکومت معیشت کو کیش لیس بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، وفد نےملکی معیشت کے استحکام کیلئے وزیرِ اعظم اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، جام کمال خان، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، رانا تنویر حسین، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی ۔

ملک کے مختلف علاقوں میں سورج کی تپش میں دن بہ دن اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

صہیونی فورسز کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ترک صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی دفتر خارجہ کا پہلگام میں پیش آنے والے ہولناک فائرنگ کے واقعے پرردعمل
- ایک گھنٹہ قبل

سندھ میں90 ہزار اساتذہ بھرتی کرینگے،صوبائی وزیر تعلیم
- 14 گھنٹے قبل

’’شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی‘‘،بانی پی ٹی آئی کا وکلا سےمکالمہ
- 14 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ چین کے ساتھ ٹیرف معاہدے کیلئے پر امید، عائد ٹیرف میں کمی کا بھی عندیہ
- 3 گھنٹے قبل

امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر نے مسلمانوں کو گھروں اور مساجد کی تعمیر سے روک دیا
- ایک منٹ قبل

جنوبی ایشیا میں امن ایٹمی خطرات میں کمی اور توازن سے ممکن ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس
- ایک گھنٹہ قبل
امریکا کا جنوب مشرقی ایشیا سے سولر پینلز کی درآمد پر 3500 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، وحشیانہ بمباری سے مزید 50فلسطینی شہید
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.6 فیصد رہنے کی توقع ہے، آئی ایم ایف
- 2 گھنٹے قبل