ٹرک جلانے کے 2 مقدمات میں آفاق احمد کی ضمانت منظور، پولیس نے دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا
پولیس نے 2 مقدمات میں ضمانت کے بعد آفاق احمد کی سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج ڈمپرنذرآتش کرنے کے ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا


کراچی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی )نے ٹرک جلانے کے 2 مقدمات میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں گزشتہ دنوں لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں جن میں وہ گرفتار ہیں۔
سماعت کے بعد عدالت نے آفاق احمد کی دونوں مقدمات میں ضمانت منظور کرلی اور انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
بعد ازاں آفاق احمد کے وکیل نے بتایا کہ پولیس نے 2 مقدمات میں ضمانت کے بعد آفاق احمد کی سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج ڈمپرنذرآتش کرنے کے ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ٹرک اور ڈمپر کے بڑھتے حادثات کے بعد شہر میں ڈمپرز اور ٹرکوں کو جلایا گیا تھا جس کے بعد آفاق احمد کو اس حوالے سے بیانات دیے جانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 17 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 16 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 19 گھنٹے قبل






