صوبائی کابینہ نےارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم‘ رکھنے کی منظوری دے دی
رکن صوبائی اسمبلی ارباب زرک خان نے اس فیصلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کرتے ہوئے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے


پشاور:خیبرپختونخوا کی کابینہ نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چئیرمین اورو سابق وزیر اعظم کے نام پر رکھنے کی منظوری دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور بانی پی ٹی آئی کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
نام تبدیل کرنے کی سمری صوبائی محکمہ کھیل کی جانب سے تیار کی گئی تھی جس کا مراسلہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ارسال کردیا گیا تھا۔
وزیر اعلی ِ علی امین گنڈاپور کو بھیجے گئے مراسلے میں محکمہ کھیل نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنی کی تجویز دی تھی۔
دوسری جانب ارباب نیاز کے صاحبزادے، ارباب شہزادسابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور سابق مشیر عمران خان نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ داداکا نام تبدیل کرکے عمران کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، ان کے والد کی خدمات کے اعتراف میں پشاور میونسپل کمیٹی نے ان کی وفات کے بعد ایک قرارداد کے ذریعے اسٹیڈیم کا نام رکھا تھا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا صوبائی حکومت نے عمران خان سے اجازت لی ہے کیونکہ عمران خان ہمیشہ زندہ لوگوں کے نام پر سڑکوں یا عمارتوں کے نام رکھنے کے سخت مخالف رہے ہیں۔
رکن صوبائی اسمبلی ارباب زرک خان نے اس فیصلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہےاور صوبائی کابینہ کے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنےکا اعلان کیا ہے۔
ارباب زرک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے اور اب اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی جیسے غیر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا تاکہ اسٹیڈیم کا اصل نام برقرار رکھا جا سکے۔

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 12 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 11 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 10 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 10 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 9 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 9 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 9 گھنٹے قبل

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 7 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 9 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 11 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 11 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 10 گھنٹے قبل