Advertisement

چیمپئنز ٹرافی : بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان کو بھارت کے خلاف یہ میچ جیتنا ضروری ہے، ہارنے کی صورت میں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Feb 23rd 2025, 6:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیمپئنز ٹرافی :  بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت محمد رضوان کررہے ہیں جبکہ بھارت کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے، دونوں ٹیموں کے کپتان جیت کیلئے پُرعزم ہیں۔ 

ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے پاکستان کو بھارت کے خلاف یہ میچ جیتنا ضروری ہے، ہارنے کی صورت میں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا افتتاحی میچ ہار چکا ہے جب کہ بھارتی ٹیم کو افغانستان کے خلاف کامیابی ملی تھی۔

چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 242 رنز کا ہدف  بھارت نے 43 اوور میں 4  وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی اننگز
پاکستان کی پوری ٹیم 49 اعشاریہ 4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کو پہلا نقصان 41 رنز پر بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے، اس کے بعد امام الحق 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

محمد رضوان 46 رنزبناکرآؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل 62 رنزبناکر پویلین لوٹے، طیب طاہر 4 اور سلمان آغا 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ان کے بعد آنے والے شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، نسیم شاہ نے 14 رنز کی اننگز کھیلی، خوشدل شاہ نے 38 اور حارث رؤف نے 8 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3، ہاردک پانڈیا نے 2 ، ہرشیت رانا، اکثر پٹیل اور جدیجا نے ایک ایک وکٹ لی۔

بھارت کی اننگز
بھارت کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان روہت شرما تھے جنہیں شاہین آفریدی نے بولڈ کیا، روہت شرما 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد شبمن گل 46 رنز بنا کر ابرار کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔

شریاس ایئر 56 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے، انہیں خوشدل شاہ نے آؤٹ کیا۔ ہاردیک پانڈیا 8 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ، اس موقع پر ویرات کوہلی وکٹ پر جمے رہے اور ون ڈے کریئر کی 51 ویں سنچری اسکور کی، انہوں نے 111 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے۔ شاندار بلے بازی پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی،  ٹیم میں ایک تبدیلی ہے ، فخرزمان کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے، محمد رضوان نے کہا کہ اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجائیں گے۔

بھارت نے  242 رنز کا ہدف 43 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ،  پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2، ابرار اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابراعظم ، امام الحق ، سعود شکیل ، محمد رضوان، سلمان آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد ، نسیم شاہ ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل تھے۔

Advertisement
ملک میں پانی کی کمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ملک میں پانی کی کمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

  • 16 hours ago
امریکی ریاست فلوریڈا کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ، 5 زخمی

امریکی ریاست فلوریڈا کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ، 5 زخمی

  • 2 hours ago
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں آپریشن،4 خارجی دہشتگرد ہلاک، فوجی جوان وطن پر قربان

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں آپریشن،4 خارجی دہشتگرد ہلاک، فوجی جوان وطن پر قربان

  • 15 hours ago
کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17روپے فی کلو کمی

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17روپے فی کلو کمی

  • 3 hours ago
دور دراز سیارے پر زندگی کے اب تک کے سب سے بڑے آثار مل گئے

دور دراز سیارے پر زندگی کے اب تک کے سب سے بڑے آثار مل گئے

  • 13 hours ago
اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

  • 4 hours ago
مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب پولیس عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑا رہی ہے،بیرسٹر سیف

مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب پولیس عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑا رہی ہے،بیرسٹر سیف

  • an hour ago
امپائرز سے بدتمیزی پر پاکستانی پلیئر حماد اعظم پر بڑا جرمانہ عائد

امپائرز سے بدتمیزی پر پاکستانی پلیئر حماد اعظم پر بڑا جرمانہ عائد

  • 15 hours ago
اختلافات بھلاکر دہشت گردی کیخلاف قومی اتحاد ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

اختلافات بھلاکر دہشت گردی کیخلاف قومی اتحاد ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

  • 2 hours ago
ایران کی جوہری تنصیبات پر فوجی کارروائی کے لیے جلدی نہیں ہے،صدر ٹرمپ

ایران کی جوہری تنصیبات پر فوجی کارروائی کے لیے جلدی نہیں ہے،صدر ٹرمپ

  • 3 hours ago
بانی پی ٹی آئی  کی  بہنوں سمیت 7 رہنماؤں کو رہا کردیا گیا

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 7 رہنماؤں کو رہا کردیا گیا

  • 16 hours ago
امریکی  فضائیہ کا یمن کی آئل پورٹ پر حملہ،38 افراد جاں بحق، 102 زخمی

امریکی فضائیہ کا یمن کی آئل پورٹ پر حملہ،38 افراد جاں بحق، 102 زخمی

  • 4 hours ago
Advertisement