معروف اداکارہ صابرہ سلطانہ بیماریوں سے نبرد آزما،حکومت سے مالی امداد کی اپیل کر دی
صابرہ سلطانہ نے ’انصاف‘،’ جمیلہ‘،’کنیز‘ اورا’ انسان ‘سمیت کئی یادگار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ، انہیں ملکہ حسن بھی کہا جاتا تھا


لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صابرہ سلطانہ بیماریوں سے نبرد آزماہونے کے ساتھ ساتھ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
علاج پر بڑھتے ہوئے اخراجات نےاداکارہ کو مالی طور پر بہت پریشان کر رکھا ہے،، لاہور کے علاقے فیروز پور ،نصیر آباد میں رہائش پذیر اداکارہ صابرہ سلطانہ ساٹھ کی دہائی کی کامیاب اور خوب صورت ترین اداکارہ تھیں۔
صابرہ سلطانہ نے ’انصاف‘،’ جمیلہ‘،’کنیز‘ اورا’ انسان ‘سمیت کئی یادگار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ، انہیں ملکہ حسن بھی کہا جاتا تھا۔
اس اداکارہ سے متعلق مشہور ہے کہ یہ اداکارہ اپنے دور میں اس قدر پہچان رکھتی تھیں کہ ایک پرستار نے انہیں اپنے خون سے خط لکھا، وقت گزرتا گیا انڈسٹری تباہی کے دہانے پرپہنچی تو صابرہ سلطانہ سمیت کئی نامور اداکاروں کو بھلا دیا گیا۔
صابرہ سلطانہ آج کل لاہور میں رہائش پذیر ہیں ان کی مالی حالت انتہائی مخدوش ہے۔
اداکارہ صابرہ سلطانہ کئی امراض میں مبتلا ااس وقت حکومتی امداد کی منتظر ہیں،علاج معالجے پر خطیر رقم خرچ ہونے کے باعث مالی حالات انتہائی خراب ہیں۔

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 12 hours ago

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 9 hours ago

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- 7 hours ago

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 13 hours ago

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 12 hours ago

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 8 hours ago

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 9 hours ago

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 11 hours ago

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 12 hours ago
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 10 hours ago

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 13 hours ago