آذربائیجان کے صدر کے ساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف سطح پر تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں،شہباز شریف


باکو:وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں،جہاں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر الہام علیوف نے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی،پاکستان اور آذربائیجان میں ایل این جی کی خرید و فروخت کے فریم ورک معاہدے میں ترمیمی معاہدہ ہوا ۔
تقریب میں اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور ایف ڈبلیو او میں مچلکے ٹھلیاں وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کی مفاہمتی یادداشت اور اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، اس کے علاوہ آذربائیجان کے شہر نض چیوان اور لاہور کے درمیان ثقافتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے،پی ایس او اور ایس او سی اے آرٹریڈنگ ایس اے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے، پی ایس او، ایس اوسی اے آر ٹریڈنگ میں پٹرولیم مصنوعات کی خریدوفروخت کے سمجھوتے پر بھی دستخط کئے گئے۔
بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ خطے کی صورتحال اور سلامتی کے امور پر یکساں نقطہ نظر رکھتے ہیں ،۔
آذربائیجانی صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پاکستان کے دورے میں دوطرفہ تعاون سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے بہت وسیع مواقع موجود ہیں۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کے دورے کی دعوت اور بھرپور میزبانی پر صدر الہام علیوف کا مشکور ہوں، باکو کی طرز پر اسلام آباد کو بھی خوبصورت شہر بنانے میں مصروف ہیں، ان کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے صدر کے ساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف سطح پر تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ منصوبوں سے دونوں ملکوں کے عوام مستفید ہوں گے، 2 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کے معاہدوں پر اپریل میں اسلام آباد میں دستخط ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے، قریبی دوطرفہ تعلقات کو معاشی میدان میں بھی وسعت دینی ہے، دوطرفہ تعاون کے معاہدوں کی تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کی علاقائی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کرتے ہیں، کاراباخ کے مسئلے پر آذربائیجان کی حمایت جاری رکھیں گے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر آذربائیجان کے اصولی مؤقف کو سراہتے ہیں، کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے جدوجہد 7 دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری ہے، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے دو ریاستی حل ناگزیر ہے، چاہتے ہیں کہ غزہ میں جنگ بندی پائیدار اور دیرپا ہو۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کو بڑھائیں گے، گوادر بندرگاہ علاقائی تجارت کیلئے انتہائی اہم ہے۔

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 18 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 دن قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 20 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 18 گھنٹے قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 20 گھنٹے قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 10 گھنٹے قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 3 دن قبل
