پاکستان
ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ، پی ٹی آئی کی بدترین کارکردگی کامنہ بولتا ثبوت ہے: شہبازشریف
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی بدانتظامی اور کرپشن سے ملک میں بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ پھر شروع ہوگئی ، یہ پی ٹی آئی حکومت کی بدترین کارکردگی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا عفریت 5 سال بعد پھر پاکستان میں لوٹ آیا ہے، پاکستان کے عوام کو شدید مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی 5 سال مسلسل محنت کی تھی لیکن پی ٹی آئی حکومت کی 3 سال کی بدانتظامی اور کرپشن سے ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پھر شروع ہوگئی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خلاف جھوٹ بولا کہ بہت زیادہ پاور پلانٹس لگائے گئے، اتنی شدید لوڈشیڈنگ سے پی ٹی آئی کے یہ دعوے جھوٹ ثابت ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی خود سورج، ہوا اور گیس سے چلنے والے پلانٹس کی تنصیب کے دعوے کررہی ہے لہذا ضرورت سے زائد بجلی بنانے کے الزامات جھوٹ ثابت ہوجاتے ہیں۔
نیب سے متعلق شہباز شریف کاکہنا تھا کہ 3 سال اس جھوٹ کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا میڈیا ٹرائل کیاگیا، اپوزیشن قائدین کو نیب اور ایف آئی اے کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاگیا، پی ٹی آئی کسی ایک پاور پلانٹ کے بارے میں یہ ثابت نہیں کرسکی کہ وہ مہنگا لگا ہے، ہم نے ایل این جی سے چلنے والے تین پاور پلانٹس میں 200 ارب روپے سے زائد کی بچت کی، دنیا بھر میں اس سے سستے اور بہترین بجلی بنانے والے پلانٹس کی تنصیب کی کوئی اور مثال ہے تو بتائیں۔آج قوم کے کام آنے والے ایل پی جی ٹرمینلز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں لگائے گئے تھے، ایل این جی کی ترسیل کی واحد پائپ لائن پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بنائی جب کہ اس منصوبے سے ملک کو سستی اور مسلسل ایل این جی کی فراہمی ممکن ہوئی۔
پاکستان
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کر گئے۔
الیاس بلور کے بھائی اور سینئر رہنما اے این پی غلام بلور کے مطابق مرحوم الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے،اور آج صبح 4 بجے ان کا انتقال ہو گیا، الیاس احمد بلور کی عمر 84 برس تھی۔
رہنما اے این پی ثمر ہارون بلور نے الیاس بلور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الیاس بلور کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے وزیر باغ پشاور میں ادا کی جائے گی،الیاس بلور، غلام بلورکے بھائی اور غضفر بلور کے والد تھے۔
موسم
وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے
وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت میں نماز استسقاء کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز جمعہ کے بعد نماز استسقاء ادا کی۔
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔
ٹیکنالوجی
وی پی این کا استعمال غیرشرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کے حوالے سے سفارشات پیش کی تھیں جن پرعمل کیا گیا جو حکومت کی جانب سے احسن اقدام ہے
اسلامی نظریاتی کونسل نے ”وی پی این“ کااستعمال غیرشرعی قراردیدیا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرراغب نعیمی کا کہنا ہے حکومت کو شرعی لحاظ سے اختیا ر ہے کہ وہ برائی اور برائی تک پہنچانے والے تمام اقدامات کا انسداد کرے۔
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا کہنا تھا کہ غیراخلاقی اور توہین آمیز مواد تک رسائی کو روکنے یا محدود کرنے کیلئے اقدامات کرنا شریعت سے ہم آہنگ ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کے حوالے سے سفارشات پیش کی تھیں جن پرعمل کیا گیا جو حکومت کی جانب سے احسن اقدام ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ متنازعہ، گستاخانہ اورملکی سالمیت کے خلاف استعمال ہونے والی ایپس کو فوری بند کیا جانا چاہئے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ وی پی این کا استعمال اس نیت سے کہ غیر قانونی مواد یا بلاک ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی جائے شرعاً ناجائز ہے، حکومت کا فرض ہے کہ ایسے ذرائع کے استعمال پر پابندی عائد کرے جو معاشرتی اقدار اور قانون کی پاسداری کو متاثر کرتے ہیں۔
چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا مزید کہنا تھا کہ وی پی این کا استعمال ممنوعہ ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرنے کیلئے کیا جاتا ہے جوکہ حکومت کی طرف سے بلاک ہوتی ہیں، وی پی این ایک تکنیکی ذریعہ ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی اصل شناخت اور مقام کو خفیہ رکھ سکتے ہیں، ''شریعت کے اصولوں کے مطابق کسی بھی عمل کے جواز یا عدم جواز کا دارومدار اس کے مقصد اور طریقے پر ہے۔
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
دنیا ایک دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
پاکستان 2 دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
موسم 2 دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی