Advertisement

ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

پاکستان کے مغربی علاقوں میں آج مغربی ہواؤں کا ایک شدید سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے جو منگل تک ملک کے بالائی حصوں میں پھیل جائے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 25 2025، 5:10 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

پاکستان کے مغربی علاقوں میں آج مغربی ہواؤں کا ایک شدید سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے جو منگل تک ملک کے بالائی حصوں میں پھیل جائے گا۔

پچیس فروری اور یکم مارچ کے درمیان شدید بارش سے خیبرپختونخوا اور کشمیر کے نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلے بھی متوقع ہیں۔

اس دوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات کے پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مطلع ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔

Advertisement