روس یوکرین جنگ کو انسانیت کی بنیاد پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، امریکی صدر


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فرانسیسی صدر میکرون کی واشنگٹن میں ملاقات ہوئی ہے۔
غیر ملکی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین جنگ چند ہفتوں میں ختم ہوسکتی ہے۔یوکرینی صدر سے رواں ہفتے یا آئندہ ہفتے ملاقات متوقع ہے۔ روسی صدر پیوٹن سے متعلق امریکی صدر نے کہا کہ پیوٹن یورپی امن دستوں کو قبول کریں گے۔
پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین میں امن کیلئے یورپی افواج بھیجنے میں مسئلہ نہیں۔ روس یوکرین جنگ روکنے پر بہت زیادہ پیشرفت ہوئی ہے۔ یہ جنگ کبھی نہ ہوتی اگر اس وقت وہ صدر ہوتے اور کہا کہ وہ اس جنگ کو انسانیت کی بنیاد پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ کسی موقع پر روسی صدرسے بھی ملاقات کروں گا، مناسب وقت پرماسکوجانے کیلئے تیار ہوں۔یوکرین کو اپنا علاقہ چھوڑنا چاہیے یا نہیں اسی سے متعلق دیکھیں گے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ امن مشن میں یورپی فوجیوں کو شامل کرسکتے ہیں۔ یوکرین کو سلامتی کی ضمانت دینے کیلئے تیار ہیں۔ ہمارا مقصد یوکرین میں دیرپا امن قائم کرنا ہے۔ یورپی افواج کی یوکرین میں موجودگی ضمانتی ہوں گی۔
فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ یورپ اس بات کے لیے تیار ہے کہ وہ ایک قابل اعتماد پارٹنر بنے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ یوکرین میں امن قائم ہو۔ دونوں ممالک ایک معاہدہ کرنے کے بہت قریب ہیں جس سے جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل




