جی این این سوشل

پاکستان

عدالت نے پنجاب حکومت کو قبرستان میں مفت تدفین کا حکم دے دیا

لاہور: عدالت نے پنجاب حکومت کو قبرستانوں میں مفت تدفین کا حکم دے دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عدالت نے حکومت کو قبرستان میں مفت تدفین کا حکم دے دیا
عدالت نے حکومت کو قبرستان میں مفت تدفین کا حکم دے دیا

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے ایک کیس کی سماعت کے لیے 8 صفحات پر مشتمل تحریری عبوری فیصلہ جاری کیا ہے، چیف جسٹس نے احادیث اور بین الاقوامی قوانین کو بھی فیصلے کا حصہ بنایا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں ایل ڈی اے کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں قبرستانوں کی جگہ مختص کرنا لازمی قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت عالیہ نے آئندہ سماعت پر سب رجسٹرار پراپرٹیز کو اصلی دستاویزات پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے، کیس کی مزید سماعت 27 جولائی کو ہوگی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ شہری ساری زندگی حکومت کو مختلف اشیاء خریدنے پر ٹیکس ادا کرتا ہے، مرتے وقت بھی اس سے قبر اور دیگر اشیاء کے نام پر پیسے لیے جاتے ہیں، حکومت کو بحیثیت مسلمان روایات اور اسلامی قوانین کی روشنی میں قبرستانوں کے حوالے سے اقدامات کرنے چاہیے، یہ حکومت کی ذمہ داری ہے وہ متعلقہ شہری کی تدفین کا خرچہ اٹھائے، انتظامیہ قبرستان تک تدفین کے لیے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرے، اس کے علاوہ انتظامیہ قبرستانوں کی دیکھ بھال اور درخت لگانے کے حوالے سے بھی اقدامات کرے۔

عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ پنجاب کے 4 شہروں میں فوری طور پر ماڈل قبرستان قائم کیے جائیں، شہر خاموشاں اتھارٹی کو مکمل اختیارات کے ساتھ فعال کیا جائے، شہر خاموشاں اتھارٹی میں پڑھ لکھے افراد کو میرٹ پر بھرتی کیا جائے۔

پاکستان

حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، امیر جماعت اسلامی

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں حکومت سے آئی پی پیز اور بجلی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی بات رکھی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، امیر جماعت اسلامی

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے۔

 امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، قوم سے اپیل کرتے ہیں اہل فلسطین کیلئے 7 اکتوبر کو اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلیں۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت سے فلسطین ایشو پر مشترکہ حکمت عملی بنانے پر تجاویز پیش کی ہیں، اہل غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو ایک سال مکمل ہوگیا اب سب کو ایک ہونا ہوگا، 7 اکتوبر کو پوری قوم اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور دفاتر سے 12 بجے باہر نکلے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو فلسطین ایشو پر مزید موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے، ہم تمام اسلامی ممالک سے اس ایشو پر ایک آواز بننے کی اپیل کر رہے ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں حکومت سے آئی پی پیز اور بجلی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی بات رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز طلب

پی ٹی آئی کار کنا ن مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران جی پی او چوک میں پولیس اہلکاروں اور مظاہر ین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز  طلب

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں رینجرز کو طلب کرلیا گیا ۔

تفصیلات  کے مطابق سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لاہور میں امن و امان قائم کرنے کے لیے رینجرز کو طلب کیا گیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ اس وقت رینجرز کے دستے مال روڈ جی پی او چوک پر موجود ہیں اور اس کے علاوہ بھی کئی اہم پوائنٹس پر رینجرز اہلکار تعینات ہیں ۔


واضح رہے کہ پی ٹی آئی کار کنا ن مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران جی پی او چوک میں پولیس اہلکاروں اور مظاہر ین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد 6 وکلاء سمیت سات افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ پولیس پارٹی مشتعل مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں ، 18 دہشت گردگرفتار

  پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی لاہور رواں ہفتے میں 2716 کومبنگ آپریشنز کے دوران278 مشتبہ افراد گرفتار کیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ٹی ڈی  کی  مختلف شہروں میں  کارروائیاں ،  18 دہشت گردگرفتار

لاہورمیں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کر کے 18 دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا۔
 آپریشن لاہور، خوشاب ،گجرانوالہ ،پاک پتن ،بہاول نگر ،راولپنڈی ،فیصل آباد،شیخوپورہ،منڈی بہاؤ ا لد ین اورمیانوالی میں کیا گیا ،دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد،ڈیٹونیٹر،18حفاظتی فیوز وائر 53 فٹ، گولیاں اسلحہ،آئی ای ڈی بم ایک موبائل فون ،ممنوعہ پمفلیٹ نقدی اور نقشے برآمد ہوئے ہیں۔
  پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی لاہور رواں ہفتے میں 2716 کومبنگ آپریشنز کے دوران278 مشتبہ افراد گرفتار کیے ،کومبنگ آپریشنز میں 90141 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll