یو اے ای میں ویزا درخواستوں کو تیز اور آسان بنانے کیلئے اے آئی سسٹم ’سلامہ‘ متعارف
یہ جدید پلیٹ فارم صارفین کو چند سیکنڈز میں ویزا کی تجدید، ادائیگی، اور دیگر اقامتی امور مکمل کرنے کی سہولت فراہم کرے گا


متحدہ عرب امارات نے ویزا تجدید اور دیگر اقامتی خدمات کو مزید تیز اور آسان بنانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سسٹم ’سلامہ‘ متعارف کروا دیا۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) دبئی نے اعلان کیا کہ یہ جدید پلیٹ فارم صارفین کو چند سیکنڈز میں ویزا کی تجدید، ادائیگی، اور دیگر اقامتی امور مکمل کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا مقصد صرف خدمات فراہم کرنا نہیں بلکہ حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانا اور صارفین کو آسانی فراہم کرنا ہے۔
کولونیل خالد بن مدیا الفلاسی کے مطابق ’سلامہ‘ جدید الگورتھمز کے ذریعے ویزا درخواستوں کو چند سیکنڈز میں پراسیس کرتا ہے۔ یہ سسٹم 40 سے زائد زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے اور مستقبل میں مزید زبانیں شامل کی جائیں گی۔
یو اے ای پاس کے ذریعے لاگ ان کرنے کے بعد، سسٹم خودکار طریقے سے صارف کی تفصیلات شناخت کرتا ہے، دستاویزات دکھاتا ہے، اور فوری تجدید کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
یہ سسٹم مستقبل میں کمپنیوں کے لیے بھی خدمات فراہم کرے گا، جس سے دبئی کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اسٹریٹجی کو مزید فروغ ملے گا۔
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- 2 دن قبل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 2 دن قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- 2 دن قبل

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 15 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 15 گھنٹے قبل
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 12 گھنٹے قبل
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 12 گھنٹے قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 2 دن قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 2 دن قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 2 دن قبل










