جی این این سوشل

پاکستان

طلبا کیلئے اہم خبر، فرسٹ ائیر کے امتحانات ملتوی

فنی تعلیمی بورڈ نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ فرسٹ ائیر کے امتحانات ملتوی کردیئے، اب 15 جولائی کی بجائے 29 جولائی سے ہونگے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

طلبا کیلئے اہم خبر، فرسٹ ائیر کے امتحانات ملتوی
طلبا کیلئے اہم خبر، فرسٹ ائیر کے امتحانات ملتوی

تفصیلات کے مطابق ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ فرسٹ ائیر کے امتحانات کا آغاز 15 جولائی سے کیا جانا تھا، تاہم انتظامات نامکمل ہونے کی وجہ سے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں، ڈی اے ای کے امتحانات کا آغاز اب 29 جولائی سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپلومہ ان ڈریس ڈیزائننگ، ڈپلومہ سٹی اینڈ گلڈز، ڈپلومہ ان کامرس کے امتحان ملتوی کیے گئے ہیں جبکہ ڈپلومہ ان ہوٹل آپریشن ، ڈپلومہ ان بزنس ایڈمنسٹریشن، میٹرک ٹیک اور میٹرک ووکیشنل کے امتحان بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں، فنی تعلیمی بورڈ نے تمام ٹیکنیکل اداروں کو آگاہ کردیا۔

دوسری جانب لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے طلبا کو رولنمبر سلپس جاری کردیں، امتحان 10 جولائی سے لیا جائے گا، رواں سال ایک لاکھ 87 ہزار بچے امتحان دیں گے۔ ریگولر طالب علم اپنے اداروں سے رولنمبر سلپ حاصل کریں گے جبکہ پرائیوٹ امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے رول نمبر سلپ ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔

موسم

پاکستان میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا

اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446ھ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ہفتہ پانچ اکتوبر 2024 کو ملک بھر میں یکم ربیع الثانی ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا

 اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔


میڈیا ذرائع  کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی سربراہی میں اسلام آباد میں اجلاس ہوا جبکہ لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد وزارت مذہبی امور، حج و بین المذاہب ہم آہنگی نے ربیع الثانی 1446ھ کا چاند دکھائی دینے کی بابت باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446ھ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ہفتہ پانچ اکتوبر 2024 کو ملک بھر میں یکم ربیع الثانی ہوگی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، امیر جماعت اسلامی

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں حکومت سے آئی پی پیز اور بجلی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی بات رکھی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، امیر جماعت اسلامی

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے۔

 امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، قوم سے اپیل کرتے ہیں اہل فلسطین کیلئے 7 اکتوبر کو اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلیں۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت سے فلسطین ایشو پر مشترکہ حکمت عملی بنانے پر تجاویز پیش کی ہیں، اہل غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو ایک سال مکمل ہوگیا اب سب کو ایک ہونا ہوگا، 7 اکتوبر کو پوری قوم اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور دفاتر سے 12 بجے باہر نکلے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو فلسطین ایشو پر مزید موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے، ہم تمام اسلامی ممالک سے اس ایشو پر ایک آواز بننے کی اپیل کر رہے ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں حکومت سے آئی پی پیز اور بجلی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی بات رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک فوج شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے مامور

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے، اس آرٹیکل کے تحت فوج کے فرائض متعین کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے مامور

اسلام آباد : پاک فوج 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت  کے اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے مامور کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد شہریوں کے جان و مال کو شرپسندوں سے تحفظ فراہم کرنا بھی ہے، وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اِس سلسلے میں پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح کے علاقے میں گشت جاری ہے، کسی بھی شرپسند کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے، اس آرٹیکل کے تحت فوج کے فرائض متعین کیے گئے ہیں، آرٹیکل 245 کے تحت فوج بلانے کے فیصلے کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll