Advertisement

حماس کا اسرائیلی تجاویز ماننے سے انکار ، مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان

اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیل نے حماس کو 3 آپشن  دیئے ہیں جن میں سے ایک جنگ بندی میں توسیع اور دوسرا حماس کی مکمل تحلیل شامل ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Feb 27th 2025, 6:09 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
حماس  کا اسرائیلی تجاویز ماننے سے انکار  ،  مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان

اسرائیل نے غزہ کے مستقبل سے متعلق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو 3 تجاویز دے دیں جبکہ حماس نے  اسرائیلی تجاویز ماننے سے انکار کرتے ہوئے مسلح مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ 

اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیل نے حماس کو 3 آپشن  دیئے ہیں جن میں سے ایک جنگ بندی میں توسیع اور دوسرا حماس کی مکمل تحلیل شامل ہے۔

اسرائیلی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حماس یا تو جنگ بندی کے پہلے مرحلے کو توسیع  دیتے ہوئے مزید یرغمالی رہا کرے یا پھر جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرے جس میں اسرائیل جنگ ختم کردے گا لیکن اس کے بدلے حماس کو تمام یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا، ہتھیار ڈالنے ہوں گے، غزہ کا کنٹرول چھوڑنا ہوگا اور حماس قیادت کو غزہ سے نکلنا ہوگا۔

اسرائیلی تجاویز کے جواب میں حماس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے تاہم غزہ کی حکمرانی چھوڑنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

حماس کے سینئر رہنما باسم نعیم نے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ حماس فلسطینی قومی مزاحمتی تحریک ہے جس کا مقصد اسرائیلی قبضے کا خاتمہ، فلسطینی ریاست کا قیام اور حق خودارادیت کا حصول ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس سیاسی، سفارتی اور مسلح مزاحمت جاری رکھے گی، تاہم روزمرہ کے حکومتی امور، تعلیم، صحت، پولیس اور سرحدی کنٹرول فلسطینی قیادت کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے۔ 

اسرائیل کی جانب سے تیسری تجویز جنگ بندی ختم کرکے دوبارہ جنگ کا آغاز کرنا ہے۔

 

 

 

Advertisement
سعودی ولی عہد کا حج کیلئے آنے والے مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ، اسپیکر قومی اسمبلی کی شرکت

سعودی ولی عہد کا حج کیلئے آنے والے مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ، اسپیکر قومی اسمبلی کی شرکت

  • 16 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ ان ایکشن ،  ایلون مسک کو ڈیموکریٹس کی فنڈنگ کرنے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی

ڈونلڈ ٹرمپ ان ایکشن ، ایلون مسک کو ڈیموکریٹس کی فنڈنگ کرنے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی

  • 17 گھنٹے قبل
زیادہ گوشت کے استعمال کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد گیسٹرو کی بیماری کا شکار

زیادہ گوشت کے استعمال کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد گیسٹرو کی بیماری کا شکار

  • 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور عمان کے سلطان  کے درمیان رابطہ ، عید پر  مبارکباد ، پاکستان دورے  کی دعوت

وزیراعظم اور عمان کے سلطان کے درمیان رابطہ ، عید پر مبارکباد ، پاکستان دورے کی دعوت

  • 17 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے کئی عظیم کامیابیاں حاصل کی  ، عطا تارڑ

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے کئی عظیم کامیابیاں حاصل کی ، عطا تارڑ

  • 11 گھنٹے قبل
بھارت کو پاکستان کے حصے کا پانی بند نہیں کرنے دیں گے ، احسن اقبال

بھارت کو پاکستان کے حصے کا پانی بند نہیں کرنے دیں گے ، احسن اقبال

  • 10 گھنٹے قبل
وفاقی بجٹ 10جون کو پیش ہوگا، اسیپکر نے بجٹ شیڈول کی منظوری  دے دی

وفاقی بجٹ 10جون کو پیش ہوگا، اسیپکر نے بجٹ شیڈول کی منظوری دے دی

  • 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کارجب طیب اردوان سے  رابطہ ، عید کی مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کارجب طیب اردوان سے رابطہ ، عید کی مبارکباد

  • 10 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کا قازقستان کے صدر سے  رابطہ ، تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

وزیر اعظم کا قازقستان کے صدر سے رابطہ ، تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

  • 11 گھنٹے قبل
کراچی  اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

  • 14 گھنٹے قبل
بھارتی ریاست منی پور میں فسادات زور پکڑ گئے

بھارتی ریاست منی پور میں فسادات زور پکڑ گئے

  • 11 گھنٹے قبل
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا ، مراد علی شاہ

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا ، مراد علی شاہ

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement