لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں
5 فروری کو لیبیا سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والوں کی کشتی کو سمندر میں حادثہ پیش آیا تھا


اسلام آباد: لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں۔
وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 5 فروری کو سانحے نے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈالا، حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ضروری انتظامات کیے ہیں کہ متوفین کے جسد خاکی ان عزیزوں تک پہنچائے جا سکیں، باقی جاں بحق افراد کی میتیں بھی جلد وطن واپس لائیں گے، زندہ بچ جانے والے 37 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ 5 فروری کو لیبیا سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والوں کی کشتی کو سمندر میں حادثہ پیش آیا تھا۔
حادثے میں 26 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جن میں 16 کی شناخت ہوئی ہے جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 13 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 13 hours ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 13 hours ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 days ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 12 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 10 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 13 hours ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 14 hours ago





