محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے


لاہور:محکمہ موسمیات نےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشر قی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری متوقع ہے جب کہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسی طرح بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، جھل مگسی، چاغی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، کوہلو، خضدار، خاران، پنجگور، دالبندین اور نوکنڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سندھ کے بالائی اضلاع میں چند مقامات پر بارش کاامکان ہے،کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، کوہستان، مانسہرہ، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago





