اپنے بیان میں ساجد حسن کا کہنا تھا کہ پولیس کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، ساحر حسن کے خلاف خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے


کراچی: معروف اداکار ساجد حسن کا مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کے دوران منشیات کیس میں گرفتار اپنے بیٹے ساحر حسن سے متعلق بیان سامنے آگیا۔
اپنے بیان میں ساجد حسن نے دعویٰ کیا کہ ساحر سے کسی قسم کی منشیات برآمد نہیں ہوئیں، اُسے مصطفیٰ عامر قتل کیس سے توجہ ہٹانےکے لیے پھنسایا جارہا ہے، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔
اداکار ساجد حسن نے دعویٰ کیا ہےکہ پولیس کو اُن کے بیٹے ساحر حسن کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، نہ ہی ساحر حسن سے کسی قسم کی منشیات برآمد ہوئیں، اس کے باوجود ایف آئی آر درج کی گئی جب کہ وارنٹ کے بغیر گرفتار کرلیا گیا جو غیرقانونی ہے۔
اپنے بیان میں ساجد حسن کا کہنا تھا کہ پولیس کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، ساحر حسن کے خلاف خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ پولیس نے غیرقانونی چھاپہ مارا، ویڈیو ریکارڈنگ کا قانون بھی نظر انداز کیا، ان کے بیٹےکو مصطفیٰ عامر قتل کیس سے توجہ ہٹانے کے لیے پھنسایا جارہا ہے۔
ساجد حسن نے کہا کہ ان کے بیٹے کو قربانی کا بکرا نہ بنایا جائے، انہوں نے شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ پر مکمل بھروسہ ہے، عدالت انصاف کرےگی۔
واضح رہے کہ ایک بیان میں اداکار ساجد حسن کا کہنا ہےکہ اُن کے بیٹے ساحر کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 13 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 13 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل








