بارش کے باعث کسانوں میں خوش کی لہر دوڑ گئی ،کسانوں کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشیں گندم کی فصل کیلئے مفید ثابت ہو گی

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث جارتی سردی کو بریک لگ گئی، موسم خوشگوار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، پھالیہ،جلالپور بھٹیاں، منڈی بہاؤالدین میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، سرد ہوائیں بھی چلنے لگیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور مکمل الرٹ ہوگئی ، وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات کر دیں ،تمام فیلڈ ٹیموں کو متحرک رہنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی۔
ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ بارشی پانی کے بروقت نکاس کو ممکن بنایا جا ئے گا، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کے پمپس کو آپریشنل رکھا جائے اور سکرینوں کو صاف رکھا جائے، تمام جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی پر رکھا جائے بجلی کی بندش کی صورت میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر چلایا جائے، تمام ٹاون ڈائریکٹرز اپنے ٹاؤنز کی مکمل مانیٹرنگ رکھیں ۔
بارش کے باعث کسانوں میں خوش کی لہر دوڑ گئی ،کسانوں کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشیں گندم کی فصل کیلئے مفید ثابت ہو گی ،حالیہ بارش گندم کی پیدوار میں اضافے اور وبائی امراض میں کمی کا باعث بنے گی۔
دوسری جانب بارش کے باعث مختلف علاقوں کے فیڈر بھی ٹرپ ہونے سے بجلی غائب ہوگئی ، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ بیشتر علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ، جس کے بعد راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 13 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 گھنٹے قبل