انسٹا گرام کی جانب سے مختصر ویڈیوز ریلز پر مبنی ایک علیحدہ ایپ متعارف کرانےکا فیصلہ
اس ایپ میں صارفین 10 منٹ طویل ویڈیو ریکارڈ کرسکیں گے جس کے بعد اسے مختلف ٹولز سے ایڈٹ کرسکیں گے جبکہ مختلف فلٹرز اور ایفیکٹس بھی دستیاب ہوں گے۔


انسٹا گرام کی جانب سے مختصر ویڈیوز ریلز پر مبنی ایک علیحدہ ایپ متعارف کرائی جا رہی ہے۔
یہ دعویٰ ایک نئی رپورٹ میں سامنے آیا اور ابھی کمپنی کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
جنوری 2025 میں تھریڈز پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے بتایا کہ ایڈیٹس متعدد ٹولز پر مشتمل مفت ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ ہے۔
دی انفارمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اس حوالے عہدیداران سے تبادلہ خیال کیا ہے ، یہ نئی ایپ ٹک ٹاک سے مقابلے کے لیے متعارف کرائی جائے گی جو دنیا بھر میں انسٹا گرام کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہے۔
اس وقت دنیا بھر میں ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد ایک ارب 90 کروڑ سے زائد ہے جبکہ انسٹا گرام کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زائد ہے ، اس سے قبل میٹا کی جانب سے انسٹا گرام کے لیے ایڈٹس نامی ایپ بھی متعارف کرائی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایپ کا معیاری کیمرا اچھی ویڈیوز ریکارڈ کرتا ہے اور وہاں آپ کو تمام ایڈیٹنگ ٹولز بھی دستیاب ہوتے ہیں۔
اس ایپ میں صارفین 10 منٹ طویل ویڈیو ریکارڈ کرسکیں گے جس کے بعد اسے مختلف ٹولز سے ایڈٹ کرسکیں گے جبکہ مختلف فلٹرز اور ایفیکٹس بھی دستیاب ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اس میں ایک ٹیب انسپائریشن کے لیے مختص ہے جبکہ دوسری ٹیب ابتدائی خیالات کی ٹریکنگ کرتی ہے۔
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 9 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 6 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 10 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 9 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 9 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل






