راولپنڈی : وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ حکومت کا فرض ہے کہ غریب طبقے کی مددکرے، احساس کفالت پروگرام کےتحت مستحق افراد کو پیسے ملتےرہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے احساس کفالت پروگرام کے دوسرے مرحلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور نادار لوگوں کو صحت کارڈ فراہم کرنے کی سہولت دیں گے۔ احساس کفالت پروگرام کوئی احسان نہیں، حکومت کا فرض ہے، احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق افراد کو پیسے ملتے رہیں گے، تمام خاندانوں کو صحت کارڈ فراہم کیا جائے گا، اخوت کیساتھ مل کر کمزور طبقے کیلئے گھر بنانے میں مدد کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مستحق افراد کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرنے کیلئے چھوٹے کاروبار کیلئے سہولت فراہم کرینگے، نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم پر کام شروع ہوچکا ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم بھی مزدور طبقے کیلئے ہے، مستحقین کو سود کے بغیر قرض فراہم کریں گے، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم نے احساس پروگرام میں پیسوں کی تقسیم سیاسی بنیادوں یا منصفانہ طریقے سے نہیں کی ۔تمام غیر مستحق 30 ہزار افراد کو سکیم سے نکالا جاچکا۔ یہ ثانیہ نشتر کی ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے کہ کہیں سے یہ آواز نہیں آئی کہ پیسے کی تقسیم غیرمنصفانہ تھی بلکہ کورونا کے دوران سندھ کی آبادی کے حساب سے ہم نے زیادہ پیسہ سندھ میں دیا، حالانکہ ہماری وہاں حکومت نہیں تاہم ہم نے میرٹ کی بنیاد پر یہ کیا۔کورونا کے دوران لبنان کی حکومت نے سیاسی بنیادوں پر پیسے بانٹے تھے، لبنان میں پیسے کی منصفانہ تقسیم نہیں کی اس لیے لوگ وہاں مظاہرے کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم آج سے اس کا دوسرا مرحلہ شروع کر رہے ہیں جس میں 70 لاکھ خاندانوں میں ہم آج سے پیسے بانٹنا شروع کر رہے ہیں ۔وزیراعظم نے یقین دلایا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ آپ کی مدد کی جائے اور ذمہ داری پوری کی جائے، یہ احساس پروگرام بڑھتا جائے گا اور ہم مزید چیزیں لائیں گے ۔

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 11 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- ایک دن قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 11 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- ایک دن قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 10 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل






.jpg&w=3840&q=75)


.webp&w=3840&q=75)