Advertisement
پاکستان

پنجاب بھر کے تھیٹرز میں ای مانیٹرنگ شروع

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں عید پر پنجاب بھر ڈراموں کی سخت ترین مانیٹرنگ کا۔فیصلہ کیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 28th 2025, 8:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب بھر کے تھیٹرز میں ای مانیٹرنگ شروع

پنجاب بھر کے تھیٹرز میں ای مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ، فحاشی و عریانی اور ڈارمہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جا رہا ہے ۔


پنجاب آرٹس کونسل ہیڈ آفس لاہور میں ایک بریفنگ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل تنویر ماجد نے کہا کہ تمام تھیٹرز مالکان نے اپنے بیان حلفی لکھ کر دے دییے ہیں سب کو ڈرامہ ایکٹ اور ایس او پیز سے متلعق پابند کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں عید پر پنجاب بھر ڈراموں کی سخت ترین مانیٹرنگ کا۔فیصلہ کیا گیا ہے ای مانیٹرنگ کے بعد خلاف ورزی پر نوٹسز دینے کا بھی سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ 

 اس حوالے سے پنجاب آرٹس کونسل کے ہیڈ آفس شادمان میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جبکہ آئندہ ڈراموں کی گانوں کی بجائے مکمل ڈرامے کی فل ڈریس ریہرسل کو مانیٹر کیا جائے گا کوشش ہو گی تھیٹر کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا جائے

Advertisement