Advertisement

بھارت :ریاست اتراکھنڈ میں برفانی تودہ گرنے سے 57 مزدور دب گئے

تودے  میں دب جانے والے افراد سڑک کی تعمیر میں مصروف تھے،بھارتی میڈیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر فروری 28 2025، 9:53 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت :ریاست اتراکھنڈ میں برفانی تودہ گرنے سے 57 مزدور دب گئے

بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میںبرفانی تودہ گرنے سے 57 مزدوردب گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق برفانی تودے میں دبے 47 افراد کی تلاش جاری ہے ، ریسکیو اہلکاروں نے 16 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ باقیوں کو نکالنے کے لیے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تودے  میں دب جانے والے افراد سڑک  کی تعمیر میں مصروف تھے۔
حکام نے جمعہ کو بتایا کہ بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے پروجیکٹ سائٹ پر کام کرنے والے 57 مزدور چمولی میں ہندوستان کے شمالی ترین گاؤں مانا کے قریب برفانی تودہ گرنے کے بعد پھنس گئے۔ 

Advertisement
Advertisement