مساجد میں لوگوں کے رش میں نمایاں اضافہ ہوگیاہے اور اہل ایمان نے آج سے نماز تراویح کا آغاز کر دیا ہے


پاکستان میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کاآغاز ہورہاہے۔
رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جو لوگوں کو روحانی بالیدگی ' تزکیہ' خود احتسابی اور باہمی اخوت اور بھائی چارے کی طرف راغب کرتا ہے۔ ملک بھر میں کروڑوں افراد کل سے روزے رکھیں گے اورخیرات و صدقات اور عبادات کی ادائیگی کے ذریعے خدائے بزرگ و برتر کا روحانی قرب طلب کریں گے۔
مساجد میں لوگوں کے رش میں نمایاں اضافہ ہوگیاہے اور اہل ایمان نے آج سے نماز تراویح کا آغاز کر دیا ہے۔
بازاروں میں بھی لوگوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے جو رمضان المبارک کے لئے کھجوریں' پھل اور دوسری ضروری اشیاء کی خریداری کررہے ہیں جبکہ ماہ مقدس کے لئے مساجد کو بھی خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔
حکومت نے رمضان المبارک کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں جن میں دفتری اوقات کار میں کمی اور افطار کے خصوصی انتظامات شامل ہیں۔
ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے ٹریفک اور سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں خصوصی رمضان بازار بھی لگائے گئے ہیں۔
ماہرین صحت نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران کھانے پینے میں احتیاط سے کام لیں۔ انہوں نے پانی کازیادہ استعمال کرنے اور کھانے پینے کی صحت بخش عادات اپنانے پرزور دیا۔

حکومت اقلیتوں کے تحفظ کیلئے مکمل پرعزم ہے، رانا ثناللہ
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب کے سرکاری ڈینٹل کالجز میں بی ڈی ایس داخلوں کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ جاری
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل

ملکی ترقی کے لیے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے ، آرمی چیف
- 5 گھنٹے قبل

ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ، جائزہ مشن مذاکرات کے لیے کل اسلام آباد پہنچے گا
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے ہو گئی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور ازبکستان ایک ارب ڈالر کے دوطرفہ تجارتی حجم کا ہدف حاصل کرنے کے لئے پرعزم
- 6 گھنٹے قبل

رمضان پیکج سے پاکستان بھر کے لاکھوں نادار خاندانوں کو ریلیف حاصل ہو گا ، وزیر اعظم
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعظم اور اویس لغاری کے درمیان ملاقات ، ملکی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
- 5 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی :سیمی فائنل میں کونسی ٹیمیں مد مقابل ہونگی؟
- 2 گھنٹے قبل

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سےگیس کی فراہمی کے اوقات جاری
- 5 گھنٹے قبل

بھارت نےنیوزی لینڈکو 44 رنز سے شکست دے دی
- 4 گھنٹے قبل