احتجاج کی وجہ سے نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک پر ٹریفک معطل ہونے سے ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام رہا۔


اسٹیل ملز ملازمین نے نیشنل ہائی وے پر 7 گھنٹے سے زائد احتجاج کر کے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔
ہفتے کی شام 5 بجے سے شروع کیے جانے والا احتجاج رات ساڑھے بارہ بجے ختم ہوا ، احتجاج کی وجہ سے نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک پر ٹریفک معطل ہونے سے ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام رہا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اسٹیل ملز کے ملازمین ملازمت سے برطرفی ، بجلی اور سوئی گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ جس کی اطلاع پر ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کو پورٹ قاسم چورنگی سے اندرون علاقہ اور ٹھٹھہ سے آنے والی ٹریفک کو ایف بی ایل کٹ سے اندرون علاقہ کی جانب موڑ دیا۔
اسٹیل مل ملازمین کی جانب سے 7 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے احتجاج نے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کو طویل قطاریں لگنے سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ مظاہرین نے متعلقہ حکام سے بات چیت کے بعد رات ساڑھے بارہ بجے دھرنا ختم کر دیا جس کے بعد نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک پر ٹریفک کی روانی بحال کرا دی گئی ۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 8 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 11 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل



