حکومت کی کوششوں سےمہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد پر آ گئی، رانا ثنا اللہ
اگر دوبارہ کوئی 12 اکتوبر مسلط نہیں ہوا تو پاکستان دو سال میں معاشی بحران سے نکل جائے گا،مشیر رانا ثنا اللہ


فیصل آباد: وزی اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی کوششوں کی بدولت ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد پر آ گئی ہے۔
فیصل آباوزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اقلیتی برادری میں مینارٹی کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیت پاکستان میں برابر کے شہری ہیں، پاکستان کا قانون اور آئین شہریوں میں کوئی فرق روا نہیں رکھتا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک کا آئین اور قانون تمام شہریوں کو یکساں حقوق دیتا ہے۔ لیکن انتہا پسند عناصر منفی پراپیگنڈا کرتے ہیں۔ موجودہ حکومت عام عوام کو سہولت دینا چاہتی ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ معلوم ہے ان پیسوں سے ساری ضرورتیں پوری نہیں ہوسکتیں۔ تاہم یہ پیسے آپ کے ماہانہ بجٹ میں ایڈجسٹ ضرور ہوسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں ہمت کارڈ سمیت دیگر منصوبے شروع کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہناتھاکہ ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد پر آگئی ہے۔ ملک میں جب بھی ن لیگ کی حکومت آئی تو ملک نے ترقی کی ہے۔
مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر دوبارہ کوئی 12 اکتوبر مسلط نہیں ہوا تو پاکستان دو سال میں معاشی بحران سے نکل جائے گا، وزیراعظم کی قیادت میں وفاقی حکومت اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ایس آئی ایف سی بھرپور کوشش کرر ہی ہے۔
میڈیا کو دئیے جانے والے سرکاری اشتہارات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر میڈیا کو اشتہار نہ ملیں تو میرے سامنے یہ کھڑے کیمرے گر جائیں۔ اور اگر اشتہارات قانون سے تجاوز کریں پھر ضرور پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔
رانا ثنا نے کہا کہ اگر سچی بات کی جائے تو یہ ایک حقیقت ہے کہ ریاست کے تین ستون اپنی اہمیت کھوچکے ہیں، صرف میڈیا کا چوتھا ستون ہی ملک کو آگے لے کر چلے گا، مخالفین کو کارکردگی کے خلاف کوئی نکتہ نہیں ملتا تو سرکاری اشتہارات کو ایشو بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی :سیمی فائنل میں کونسی ٹیمیں مد مقابل ہونگی؟
- 10 hours ago

پاکستان ریلویز اور متحدہ عرب امارات کی اتحاد ریل کے درمیان اہم معاہدہ
- 11 minutes ago

بارش برسانے والا سسٹم لاہور سمیت پنجاب میں داخل
- an hour ago

عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر
- an hour ago

یورپی رہنماؤں کا جنگ کے خاتمے تک یوکرین کو فوجی امداد جاری رکھنے کا اعلان
- 2 hours ago

پنجاب کے سرکاری ڈینٹل کالجز میں بی ڈی ایس داخلوں کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ جاری
- 12 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے ہو گئی
- 10 hours ago

بھارت نےنیوزی لینڈکو 44 رنز سے شکست دے دی
- 12 hours ago

سعودی بینکوں پرکسٹمر کے ساتھ رابطے کیلئے واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد
- an hour ago

کلبھوشن یادیو کی گرفتاری، پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تاریخی کامیابی
- 2 minutes ago

را کے جاسوس کلبھوشن یادیو کی بلوچستان سے گرفتاری کو 9 سال مکمل
- 2 hours ago

فیفانے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت بحال کر دی
- an hour ago