ملزم 2016 سے 2019 تک بلوچستان میں انتہائی سرگرم رہا جب کہ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے 2020 میں بیرون ملک فرار ہوا تھا،سی ٹی ڈی


کراچی کے علاقے ملیر میں رینجرز اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) کے دہشت گرد کواسلحے سمیت گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور رینجرز نے ملیر میں مشترکہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف عسکری کارروائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی کا دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بلوچستان کے رہائشی انتہائی مطلوب ملزم زبیر احمد عرف زبیو سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
ملزم نے 2016 میں بی آر اے کے کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی، ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے 2016 میں ساتھیوں کےساتھ مند بھلو ایف سی چیک پوسٹ تمپ گریڈاسٹیشن پر حملہ کیا تھا۔
ایف سی کیمپ اور رود بن ایف سی چیک پوسٹ پر راکٹ لانچر اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کا بھی اعتراف کیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم 2016 سے 2019 تک بلوچستان میں انتہائی سرگرم رہا جب کہ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے 2020 میں بیرون ملک فرار ہوا تھا۔

خیبر پختونخوا میں ایک سال کی کارکردگی دیگر صوبائی حکومتوں پر سبقت لے گئی، بیرسٹر سیف
- 3 hours ago

دفعہ 144 کی خلاف ورزی ،پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب ، عامر ڈوگر اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری
- 43 minutes ago

نجی گیسٹ ہاؤس میں پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والے نیب افسر کی موت پر اہم انکشافات سامنے آ گئے
- 2 hours ago

افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کا سلسلہ جاری، ایک اور افغان دہشت گرد کی شناخت ہو گئی
- 3 hours ago

پنجاب کے طلبہ کیلئے خوشخبری،لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا
- an hour ago

پمز اسپتال کی چار رکنی ٹیم کا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ
- 21 minutes ago

پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور
- an hour ago

ہالی وڈ فلم ’انورا‘ نے آسکر ایوارڈ میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا
- 3 hours ago

ایرانی نائب صدر جواد ظریف عہدے سےمستعفی
- an hour ago

معاشی بحران: ایرانی وزیر خزانہ مواخذے کے بعد برطرف
- 2 hours ago

ملک میں عید الفطرکب منائی جائے گی ؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے بتا دیا
- 2 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی طے شدہ اہم ملاقات منسوخ
- 4 hours ago