عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اتحادی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم کل حکومت کی کارکردگی کا جائزہ پیش کریں گے


وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تمام معاشی اشاریے مثبت رجحانات دکھا رہے ہیں اور اب معیشت استحکام سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے آج (پیر کی ) سہ پہر اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کم ترین سطح پر ہے، پالیسی ریٹ کم ہو رہا ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہو گیا ہے جبکہ برآمدات اور سرمایہ کاری میں بہتری آرہی ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اتحادی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم کل حکومت کی کارکردگی کا جائزہ پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ضرورت مند لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بیس ارب روپے کے بڑے رمضان پیکج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا یہ سب وزیراعظم شہبازشریف کی ٹیم کی مشترکہ کوششوں کے باعث ممکن ہوا ہے۔

ہالی ووڈ فلم "مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ" میں ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا کی خدمات پیش
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی،ایل او سی پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ
- 30 منٹ قبل

پاکستان اور بھارت سیز فائرمعاہدے پر تیار ہو گئے ،ڈونلڈ ٹرمپ
- 5 گھنٹے قبل

آپریشن بُنیان مّرصُوص سےدشمن کو4گنازائدنقصان
- 35 منٹ قبل

سیز فائر:پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعلی علی امین کابھارتی جارحیت میں شہید و زخمی ہونیوالوں کے ورثا کےلیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل
سیزفائر کو خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کرتے ہیں : وزیراعظم
- 40 منٹ قبل

پاکستان نے اپنی سرحدوں کی بھرپور حفاظت کی ، اسحاق ڈار کی پاک بھارت جنگ بندی کی تصدیق
- 4 گھنٹے قبل
بھارت اور پاکستان کی حکومتیں فوری جنگ بندی پر متفق ، امریکی وزیر خارجہ کی تصدیق
- 4 گھنٹے قبل

اللّہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا ،نواز شریف
- 3 گھنٹے قبل

بھارت اور پاکستان کے درمیان سیز فائر پر اتفاق،بھارتی وزیر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

جنگ بندی معاہدےکے بعد پی ایس ایل کی بحالی پر غور، فرنچائزز کو تیار رہنے کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل