آئی ایم ایف اور پاکستان کے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط کیلئے باضابطہ مذاکرات کا آغاز
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف وفد کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے


عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اقتصادی جائزہ مشن اور پاکستان کی معاشی ٹیم کے درمیان باضابطہ مذاکرات آج سے شروع ہوگئے۔
آئی ایم ایف وفد اقتصادی جائزہ مشن کے باقاعدہ مذاکرات کے لیے وزارت خزانہ پہنچ گیا، جہاں وزیرخزانہ سے آئی ایم ایف وفد کے مذاکرات شروع ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف وفد کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال بھی مذاکرات میں شریک ہیں، آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹر کر رہے ہیں۔
آئی ایم ایف کے مشن نے پیر کے روز پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے پہلے جائزے کے لیے مذاکرات کا آغاز کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق نیتھن پورٹر کی قیادت میں نو رکنی آئی ایم ایف وفد نے سیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں حکومتی معاشی ٹیم سے ملاقات کی۔ آئی ایم ایف مشن تقریباً دو ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گا۔
مذاکرات دو مراحل میں ہوں گے، پہلے مرحلے میں تکنیکی امور پر بات چیت کی جائے گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق 2025-26 کے بجٹ، جو اس وقت تیاری کے مرحلے میں ہے، اس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ، وزارت توانائی، پلاننگ کمیشن، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سمیت مختلف حکومتی اداروں کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا۔
اس کے علاوہ، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے نمائندوں کے ساتھ بھی علیحدہ مذاکرات کیے جائیں گے۔
چیئرمین ایف بی آر بھی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات کریں گے، جس میں ممبر پالیسی، ممبر آپریشن اور ممبر ریفارمز شامل ہوں گے۔ اسی طرح سیکریٹری پاور کی سربراہی میں ایک اور وفد جائزہ مشن سے ملاقات کرے گا، جس میں اوگرا اور نیپرا کے حکام بھی شریک ہوں گے۔ اس ملاقات میں پاور سیکٹر میں ڈسکوز کی نجکاری اور مالی نقصانات پر بات چیت کی جائے گی۔
آئی ایم ایف مشن اور حکومت کے درمیان یہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، اور اگر معاملات کامیابی سے طے پا گئے تو پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط ملنے کی راہ ہموار ہو جائے گی

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 17 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 18 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 20 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago





