کینیڈا میں بھارتی نژاد تاجر انکت سریواستو اور اس کے کاروباری گروپ "سریواستو گروپ" پر خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات سامنے آئے ہیں


کینیڈا میں بھارتی نژاد تاجر انکت سریواستو اور اس کے کاروباری گروپ "سریواستو گروپ" پر خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔
کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس (سی ایس آئی ایس) اور دیگر حکام کے مطابق، یہ گروپ جعلی خبریں پھیلانے، سیاستدانوں پر اثرانداز ہونے اور بھارت کے حق میں پروپیگنڈا کرنے میں ملوث پایا گیا۔
گلوبل نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سریواستو گروپ کا ہیڈکوارٹر کینیڈا میں واقع ہے، جبکہ اس کے دفاتر بیلجیم اور سوئٹزرلینڈ میں بھی موجود ہیں۔
کینیڈین قومی سلامتی حکام کا کہنا ہے کہ "سریواستو گروپ اور اس کے اعلیٰ عہدیداران بھارتی ایجنسی ’را‘ کی ہدایت پر خفیہ سرگرمیاں انجام دے رہے تھے۔"
سی ایس آئی ایس کی 2015 کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ "سریواستو گروپ کئی جعلی ویب سائٹس چلا رہا تھا جو نیوز آؤٹ لیٹس کا روپ دھار کر بھارت کے حق میں اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا پھیلا رہی تھیں۔"
کینیڈا کے امیگریشن حکام نے انکت سریواستو کو ملک میں داخلے سے روک دیا اور اسے "کینیڈا کے لیے سنگین خطرہ" قرار دیا۔کینیڈا میں الزامات سامنے آنے کے بعد سریواستو گروپ کی ویب سائٹس بند کر دی گئیں اور اس کے دفاتر خالی ہو چکے ہیں۔
کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ "سریواستو گروپ نے یورپ میں بھی بھارت کے حق میں خفیہ مہمات چلائیں" جبکہ سفارتی ذرائع نے ان سرگرمیوں کو دوسرے ممالک میں بھارتی مداخلت کی واضح مثال قرار دیا ہے۔
یہ انکشافات اس وقت سامنے آئے ہیں جب کینیڈا بھارتی حکومت پر دوسرے ممالک میں مداخلت اور انفارمیشن جنگ چھیڑنے کے الزامات عائد کر رہا ہے۔

سیلاب سے پنجاب کی معیشت کو 500 ارب کا نقصان جبکہ لاکھوں ایکڑ اراضی تباہ ہو گئی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی
- 3 گھنٹے قبل

گوگل جیمینی’ ’ نینو بنانا ایپ‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم
- 5 گھنٹے قبل

موجودہ حکومت کی جانب سے پہلے 16 مہینوں میں لیے جانے والے قرضوں کی تفصیلات
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کا نامناسب رویہ، پاکستان ٹیم منیجر نے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا
- 5 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کا لاہور ،کراچی اور اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

اسٹار لنک کو ایک بار پھر مشکلات کاسامنا، انٹرنیٹ سروس متاثر
- 2 گھنٹے قبل

سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

جلالپور پیروالا کے قریب ایم فائیو موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، روڈ ٹریفک کے لیے بند
- ایک گھنٹہ قبل

امریکی صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی
- 21 منٹ قبل

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسزکی لکی مروت،بنوں میں کارروائیاں،31 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردجہنم واصل
- 34 منٹ قبل

دریائے سندھ میں گڈو ،سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے کا سلسلہ جاری
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ میچ میں نامناسب رویہ، پی سی بی نے آئی سی سی سے میچ ریفری ہٹانے کا مطالبہ کردیا
- 24 منٹ قبل