بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا سیمی فائنل آج دبئی میں کھیل جائے گا


آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے سیمی فائنل میچز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کرس گیفنی اور رچرڈ ایلنگ ورتھ آن فیلڈ امپائر کے طور پر فرائض نبھائیں گے جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر اور اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔
اسی طرح دوسرا سیمی فائنل، جو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا وہاں کمار دھرماسینا اور پال ریفل آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے جبکہ جوئل ولسن تھرڈ امپائر اور رنجن مدوگالے میچ ریفری کی خدمات سرانجام دیں گے۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے سیمی فائنل میں آن فیلڈ امپائرز کرس گیفانی اور رچرڈ ایلنگ ورتھ ،تھرڈ امپائر کےلئے مائیکل گف، فورتھ امپائر کے فرائض ایڈرین ہولڈ اسٹاک جبکہ میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ ہوں گے۔
اسی طرح جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میں آن فیلڈ امپائرز: کمار دھرماسینا اور پال ریفل، تھرڈ امپائر کےلئے جوئل ولسن، فورتھ امپائر کے فرائض احسن رضا جبکہ میچ ریفری رنجن مدوگالے ہوں گے۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا سیمی فائنل آج 4 مارش کو دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان بدھ 5 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔

حیدرآباد: آتشبازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکا، 3 افراد جاں بحق،وزیر اعلی کا نوٹس
- 9 منٹ قبل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کیڈٹ کالج وانا کا دورہ، خوارج کیخلاف آپریشن پر بریفنگ دی گئی
- 3 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت نے 17 نومبر کو چھٹی کااعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ایک اور اہم سہولت کار گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

بنوں، لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 5 خوارجی جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ،8 افراد جاں بحق ،متعدد عمارتیں تباہ
- 2 گھنٹے قبل

بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کیخلاف آرٹیکل کو کردارکشی قرار دیدیا، قانونی چارہ جوئی کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

معروف چینی کمپنی نے انسانی خصوصیات کا حامل روبوٹ متعارف کروا دیا، ویڈیو وائرل
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی،اچانک کئی ہزار روپے سستا،فئ تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات بانی پی ٹی آئی تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدہ
- 2 گھنٹے قبل

جسٹس منصور اور اطہر من اللہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جج شمس محمود مرزا بھی مستعفی
- 4 گھنٹے قبل














