چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل، آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے


چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میں کھیلا جارہا ہے، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیواسمتھ نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
وکٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر آسٹریلوی کپتان نے کہاکہ پاکستان کے مقابلے میں دبئی کی وکٹ کافی خشک ہے جوکہ گیند کے ٹرن ہونے میں مدد گار ثابت ہوگی، اسی لیے ہم پہلے بیٹنگ کرکے اسکور بورڈ پر اچھا مجموعہ ترتیب دے کر مخالف ٹیم کو دباؤ میں لینا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم نے یہاں 3 میچز کھیلے ہیں، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے، چاہے پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ کریں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے اب تک ٹورنامنٹ میں اپنا کوئی بھی میچ نہیں ہارا، بھارت اپنے تینوں میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچا ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم صرف ایک میچ جیت کر سیمی فائنل تک پہنچی ہے، گروپ مرحلے میں اس کے 2 میچ بارش کی نذر ہوئے تھے۔
ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل اتوار 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 15 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 14 گھنٹے قبل




