ہمارا معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانا کچھ ملک دشمن عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
2018 میں پاکستان دنیا کی 24ویں معیشت تھا،پاکستان جی 20 میں شمولیت سے صرف 4 قدم پیچھے تھا،اسحاق ڈار


اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارا معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانا کچھ ملک دشمن عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا۔
اسلام آباد میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کیلئے نوجوان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ کارپوریٹ قانون میں بہتری کی گنجائش موجود ہے اور کارپوریٹ لا اتھارٹی کو خودمختار ادارہ بنا دیا ہے،انہوںنے مزید کہا کہ 4مارچ کو وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کو ایک سال مکمل ہوا۔ اور سی سی پی بلڈنگ کا سنگ بنیاد بھی 4 مارچ کو رکھا جا رہا ہے۔
اسحاق ڈارنے کہا کہ مسابقتی کمیشن صارفین کے حقوق کے تحفظ کا ذمہ دار ہے۔ اور ہم نے ملک کو آگے لے کر جانا ہے جو ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اسٹاک مارکیٹوں کے انضمام کے بعد اسٹاک مارکیٹ بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ اور پاکستان کی معیشت میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بیرونی قرضوں سے نجات بہت ضروری ہے۔ اور وزیر اعظم شہباز شریف ملک کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس لائے ہیں۔ اور ہم نے معیشت کو بچایا ہے تاہم بعض عناصر کو یہ ہضم نہیں ہو رہا۔ 27 سال بعد پاکستان میں ایس سی او کا انعقاد کیا گیا۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ مافیا نے پاکستان میں اسٹاک ایکسچینجز کو ایک ہونے سے روکنے کی کوشش کی۔ تاہم وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں کھڑا ہو گا۔ 2018 میں پاکستان دنیا کی 24ویں معیشت تھا،پاکستان جی 20 میں شمولیت سے صرف 4 قدم پیچھے تھا۔
اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری معیشت استحکام کیجانب گامزن ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں وسیع مواقع موجود ہیں، جدید ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کی پالیسیاں تشکیل دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ مسابقتی کمیشن کا معیشت میں اہم کردار ہے، مسابقتی کمیشن کی استعداد کار میں اضافہ کیا جارہا ہے، صارف کا تحفظ بہت ضروری ہے۔

مصطفی عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

پہلا سیمی فائنل: آسٹریلیا کا بھارت کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف
- 17 منٹ قبل

26 نومبر احتجاج: گرفتارپی ٹی آئی کے 22کارکنان کی درخواست ضمانت مسترد
- 3 گھنٹے قبل

معروف اسٹیج اداکارہ رمشا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں
- 4 گھنٹے قبل

سزا تو ہونی چاہیے، سویلینز کا ٹرائل کہیں بھی ہو کیا فرق پڑتا ہے؟ جج آئینی بینچ
- 4 گھنٹے قبل

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان،بابر،رضوان ٹی ٹوئنٹی سے ڈارپ
- 3 گھنٹے قبل
پی سی بی کا کل دوسرے سیمی فائنل میں شائقین کو فری افطاری کروانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل، آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

ملکی معاشی استحکام کے لیے میں اور آرمی چیف دوست ممالک کے پاس گئے، وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل

بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا، چار نئے فوکل پرسن مقرر
- 12 منٹ قبل

وزیر اعظم کی آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر جلد عملدرآمد کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل