وزیر اعظم کی آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر جلد عملدرآمد کی ہدایت
آذربائیجان کے صدر کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے حوالے سے کمیٹی قائم


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعظم نے حالیہ دورہ آذربائیجان پر جائزہ اجلاس میں وزارت تجارت کو پاکستان اور آذربائیجان کے مابین موجودہ تجارت کے حجم کو 2 ارب ڈالر پر پہنچانے کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر نگرانی کمیٹی بھی قائم کر دی۔کمیٹی توانائی و بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں معاہدوں کے لئے تیاری یقینی بنائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کے آئندہ ماہ متوقع دورہ پاکستان سے پہلے ترجیحی بنیادوں پر تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ آذربائیجان سمیت ایسے تمام ممالک، جہاں پاکستان کے ساتھ تجارت کی وسیع استعداد موجود ہے، میں ٹریڈ افسران کی تعیناتی کی ہدایت بھی کر دی۔
اجلاس سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں، پاکستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کی وسیع استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں،وزیراعظم کو باکو میں منعقدہ مشترکہ بزنس فورم کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فورم میں 83 پاکستانی جبکہ 101 آذربائیجان کی کمپنیوں نے شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے 13 مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، جام کمال خان، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر مصدق ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

ملکی معاشی استحکام کے لیے میں اور آرمی چیف دوست ممالک کے پاس گئے، وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل

ہمارا معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانا کچھ ملک دشمن عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
- 4 گھنٹے قبل

سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی جانب سے آزادکشمیر میں فری لانسنگ حب کا قیام
- 28 منٹ قبل

وفاق کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کا فیصلہ، نئے وزرا کے نام سامنے آگئے
- 15 منٹ قبل

پہلا سیمی فائنل: آسٹریلیا کا بھارت کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف
- 2 گھنٹے قبل

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان،بابر،رضوان ٹی ٹوئنٹی سے ڈارپ
- 5 گھنٹے قبل
پی سی بی کا کل دوسرے سیمی فائنل میں شائقین کو فری افطاری کروانے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

2026 میں ہونے والی اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس کے مکالمے کیلئے دو موضوعات تجویز
- 30 منٹ قبل

ہفتے کا دوسرا روز ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 756پوائنٹس کا اضافہ
- 44 منٹ قبل

امجد پرویز ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات
- 28 منٹ قبل

گورنرخیبرپختونخوا کا صوبے میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف وزیر اعظم کو خط
- 34 منٹ قبل

بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا، چار نئے فوکل پرسن مقرر
- 2 گھنٹے قبل