پاکستان کی وزارت توانائی نے آئی ایم ایف مشن کو اب تک کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔


پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن نے اپنے دورے کے دوران حکومت سے گردشی قرضے پر قابو پانے کے لیے ایک واضح اور جامع منصوبہ طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت حکومت کو بجلی اور گیس کے گردشی قرضوں کی کمی کے لیے اقدامات سے آگاہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
اس حوالے سے وزارت نے بتایا کہ گردشی قرضوں کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں آئی پی پیز (انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز) کے ساتھ موجود معاہدوں پر نظرثانی بھی شامل ہے۔
پاکستان کی وزارت توانائی نے آئی ایم ایف مشن کو اب تک کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔
آئی ایم ایف نے مزید مطالبہ کیا کہ حکومت بجلی چوری کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی تفصیل فراہم کرے۔
آئی ایم ایف کے مشن کو پٹرولیم ڈویژن نے گیس کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس میں گیس کے شعبے کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور اصلاحات شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اس معاملے میں سختی برتنے کی منصوبہ بندی کی ہے تاکہ بجلی کے شعبے کے نقصانات کو کم کیا جا سکے۔

حماس نے تمام یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا تو اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی، ٹرمپ کی دھمکی
- 4 گھنٹے قبل

آڈیو لیک کیس :علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
- 29 منٹ قبل

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا وزیر خارجہ کو ٹیلی فون، دہشت گردی کے خلاف کوششوں کی تعریف
- 3 گھنٹے قبل

کراچی میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی
- 31 منٹ قبل

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹر مشفیق الرحیم کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

سرکاری افسران کے اثاثہ جات ڈیکلیئر کرنے کیلئے ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر
- ایک منٹ قبل

سکیورٹی فورسزکا کامیاب آپریشن ، افغانستان سے آنیوالے دہشت گرد گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

ڈیرہ غازی خان سے اربوں روپے مالیت کی چوری شدہ سرکاری ادویات برآمد
- 2 گھنٹے قبل
مالاکنڈمیں مسلح افراد کی کار پر فائرنگ، ماں اور بیٹاجاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

کسی بھی قسم کی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے، چین کا امریکی تجارتی ٹیرف میں اضافے پر سخت رد عمل
- 3 گھنٹے قبل

پاک افغان سرحد سے گرفتارداعش کاکمانڈر شریف اللہ امریکہ کے حوالے
- 4 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل