شریف اللہ پر اگر الزامات ثابت ہوئے تو اسے عمر قید کا سامنا کرنا پڑے گا، وفاقی عدالت


پاکستان نے پاک افغان سرحد سے گرفتار کرکے داعش کے کمانڈر شریف اللہ کو امریکہ کے حوالے کیا، جہاں اُسے ورجینیا کی وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا۔
جج ولیم پورٹر کے سامنے ابتدائی سماعت کے دوران شریف اللہ کو بتایا گیا کہ اگر الزامات ثابت ہوئے تو اسے عمر قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اٹارنی نے بتایا کہ ملزم کے پاس اثاثے نہیں اس لیے اسے سرکاری وکیل دیا جائے۔
شریف اللہ نے انگریزی زبان سے ناواقفیت کی وجہ سے عدالت میں دری زبان کے مترجم کی خدمات لیں اور بتایا کہ وہ 2000 میں داعش میں بھرتی ہوا۔ ایف بی آئی کے مطابق شریف اللہ نے کابل ایئرپورٹ پر 26 اگست 2021 کو ہونے والے خودکش حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جس میں 13 امریکی اہلکار اور 170 افغان شہری ہلاک ہوئے تھے۔
اس نے حملہ آور کو ایئرپورٹ کا راستہ دکھایا اور داعش کے دیگر دہشت گردوں کو راستے کی صفائی کی اطلاع دی۔ شریف اللہ نے اس سے قبل افغانستان میں داعش کے متعدد حملوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق گزشتہ سال 22 مارچ کو ماسکو کے قریب کراکس سٹی ہال پر حملے میں بھی شریف اللہ نے سہولت کاری کا اعتراف کیا ہے، ایف بی آئی کے مطابق سٹی ہال پر حملہ آور افراد کو اسلحہ چلانے کے حوالے سے معلومات فراہم کی تھی، اور گرفتار 4 میں سے دو حملہ آوروں کو اسی نے ہدایات دی تھیں۔
یاد رہے کہ ماسکو کے قریب کراکس سٹی ہال پر دہشت گردی کے حملے میں 123 شہری مارے گئے تھے۔
شریف اللہ نے انکشاف کیا کہ وہ کابل ایئرپورٹ پر حملے سے دو ہفتے قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا، اسے داعش نے موٹر سائیکل اور موبائل خریدنے کے لیے رقم بھی فراہم کی تھی۔
امریکی حکام کے مطابق شریف اللہ کو دوبارہ پیر کے دن عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں دھماکا، 9 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 11 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا
- 7 گھنٹے قبل

سینیٹ اجلاس: 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور،اپوزیشن کا واک آؤٹ
- 12 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر اعظم کا وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 8 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم: صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کثرت رائے سے منظور
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
- 10 گھنٹے قبل

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 4 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ،28 مریض زیرِ علاج
- 12 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوامیں کارروائیاں،20خوارجی جہنم واصل
- 13 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
- 6 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم: فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی
- 10 گھنٹے قبل

وانا: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشتگردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 2خارجی جہنم واصل
- 9 گھنٹے قبل













