Advertisement

جنوبی کوریا: جنگی طیارے کی غلطی سے شہری علاقے پر بمباری، 7 افراد زخمی

جنوبی کوریا کی فضائیہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 6 2025، 6:28 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنوبی کوریا: جنگی طیارے کی غلطی سے شہری علاقے پر بمباری، 7 افراد زخمی

سیول: جنوبی کوریا کے جنگی طیارے نےایک فوجی مشق کے دوران غلطی سے شہری آبادی پر بم گرا دیے، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے، جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی کوریا کہ علاقے  پوسچون  میں مقامی وقت کے تقریبا دس بجے پیش آیا، جو شمالی کوریا کی سرحد کے قریب واقع ہے اور فوجی مشقوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
دوران مشق جنوبی کوریا کہ جنگی طیارے کے ایف 16 نے  MK-82 نامی 500 پاؤنڈ وزنی بم ایک مشترکہ لائیو فائر ڈرل کے دوران گرائے گئے لیکن مقررہ فائرنگ رینج سے باہر گر کر رہائشی عمارتوں اور ایک چرچ کو شدید نقصان پہنچا۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کی فضائیہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
حکام کے مطابق، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔
اس واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، جو پہلے ہی سرحدی علاقوں میں فوجی مشقوں کے خطرات کے خلاف احتجاج کرتے رہے ہیں۔ 
مقامی حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ فوجی مشقوں کے طریقہ کار کا از سر نو جائزہ لیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات نہ ہوں۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ سالانہ فوجی مشقیں اگلے ہفتے شروع ہونے جا رہی ہیں، جنہیں شمالی کوریا کے خلاف دفاعی تیاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

Advertisement
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • 21 گھنٹے قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • 21 گھنٹے قبل
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 3 دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 3 دن قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 3 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • ایک دن قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 3 دن قبل
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 3 دن قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • ایک دن قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 2 دن قبل
Advertisement