وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جوہر ٹاؤن دھماکہ میں بھارت براہ راست ملوث ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بار بار ثابت ہو رہا ہے کہ بھارت کی ریاست اور حکومت پاکستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورک کو سپورٹ کر رہی ہے، تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ لاہور دھماکے میں بھارت براہ راست ملوث تھا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جوہر ٹاؤن میں وی بی آئی ڈی دھماکا ہوا،دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے،دھماکے کے فوری بعد پنجاب پولیس حرکت میں آئی، دھماکے کے 16 گھنٹے کے اندر سی ٹی ڈی تمام ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہو چکی تھی ۔
دھماکے میں ملوث مجرم پیٹر پال کراچی کا شہری ہے۔ پیٹر پال نے پاکستان کے اندر اور باہر موجود کارندوں میں سہولت کاری کا کام کیا۔ دھماکے کے لیے بیرون ملک سے جو معاونت ہوئی اس کے بھی حقائق ہمارے پاس موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ21 تاریخ کو عید گل نے (جوہر ٹاؤن ) علاقے کی ریکی کی، 22 تاریخ کو ملزم نے رکشہ میں بیٹھ کر علاقے کی ریکی کی، 23 تاریخ کو گاڑی اسلام اباد سے لائی گئی تھی ۔
وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ مجرم عید گل افغان نژاد شہری ہے اور دھماکے میں ملوث سارا گینگ ہمارے قابو میں ہے۔ اس پر تمام تحقیقاتی اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں جبکہ لاہور میں دھماکے کی تحقیقات کو انجام تک پہنچانے پر آئی جی پنجاب کو مبارکباد دیتا ہوں۔
مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود تمام ملزمان قانون کی گرفت میں آگئے ہیں، جوہر ٹاؤن دھماکا اور سائبر حملے ایک ساتھ جڑے ہوئے ہیں،جس دن دھماکا ہوا، ہمارے انوسٹی گیشن نیٹ ورک پر سائبر حملے کیےگئے، ہمارے ادارے سائبر سیکورٹی پر کام کرکے بہت مضبوط ہوگئے ہیں۔
معید یوسف کا کہنا تھا کہ بھارت کے اصل چہرے کو سامنے لائيں گے، لاہور دھماکے سے توجہ ہٹانے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں ڈرون حملے کا ڈرامہ کیا گیا،اتنے ثبوت ملنے کے بعد بھی دنیا خاموش رہے تو ثابت ہوجائےگا کہ اس کی دلچسپی امن میں نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ افغان مہاجرین کی پاکستان سے وطن باعزت واپسی ہو، افغان مہاجرین امن پسند ہیں ، دہشت گردی کے واقعات سے ان کی بدنامی ہوتی ہے۔

شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارجی دہشتگرد ہلاک
- 9 hours ago

پاکستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 2 مارچ کو ہو گا
- 11 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 7 hours ago

چیمپئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی پر انگلینڈ ٹیم کے کپتان نے استفی دے دیا
- 11 hours ago

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
- 11 hours ago

مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لئےاچھی خبر، ایل پی جی سستی ہوگئی
- 12 hours ago

دنیا کے معمر ترین سابق ٹیسٹ کرکٹر 98 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 12 hours ago

اوپن اے آئی نے اب تک کا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل چیٹ جی پی 4.5 متعارف کروا دیا
- 13 hours ago

سیمی فائنل تک رسائی ،افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 274 کا ہدف دے دیا
- 13 hours ago

الیکشن کمیشن نے این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
- 8 hours ago

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہا ہے،ترجمان دفترِ خارجہ
- 13 hours ago

چیمپئنز ٹرافی:افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے باعث ختم، کینگروز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
- 9 hours ago