Advertisement
پاکستان

عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئ سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عدالتی احکامات پر شیڈول بنانے کے باوجود ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جارہی، درخواست

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 7th 2025, 4:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئ سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین  سے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہ کروانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا کے ذریعے دائر کی گئی۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ اپوزیشن لیڈر ہوں اور ملک کی بڑی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں، قانونی اور پارٹی معاملات میں مشاورت کی ضرورت ہوتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے ملاقاتوں کے لیے ایس او پیز بنانے کا حکم دیا تھا، عدالتی احکامات پر شیڈول بنانے کے باوجود ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جارہی، عدالت نے ملاقاتوں کے حوالے سے 22نومبر2024 کو احکامات جاری کیے تھے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کارروائی شروع کی جائے، عدالتی احکامات کے مطابق وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔

Advertisement
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 2 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 8 گھنٹے قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 5 گھنٹے قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • ایک دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • ایک دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • ایک دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • ایک دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement