Advertisement
تجارت

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کی کمی ریکارڈ

ایک ہفتے کے دوران کیلے 18 روپے فی درجن تک مہنگے ہوگئے، جبکہ چینی مزید 5 روپے مہنگی ہوکر فی کلو 162 روپے 64 پیسے فی کلو رہی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 7th 2025, 7:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کی کمی ریکارڈ

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ  کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 20  اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.87 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران کیلے 18 روپے فی درجن تک مہنگے ہوگئے، جبکہ چینی مزید 5 روپے مہنگی ہوکر فی کلو 162 روپے 64 پیسے فی کلو رہی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 83 روپے 25 پیسے، انڈے فی درجن 7 روپے 23 پیسے، مٹن 6 روپے 56 پیسے، 20  کلو آٹے کا تھیلا 3 روپے 91 پیسے، اور بیف 50 پیسے تک مہنگا ہوا ہے ،  ایک ہفتے میں پیاز 4 روپے 95 پیسے، ٹماٹر 2 روپے، آلو 2 روپے، دال ماش 4 روپے، باسمتی ٹوٹا چاول 3 روپے تک سستے ہوئے ہیں، جبکہ تازہ دودھ، دال مونگ اور دہی بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

ایک ہفتے میں پیاز 4 روپے 95 پیسے، ٹماٹر 2 روپے تک سستے ہوئے ، ادارہ شماریات نے بتایا کہ کپڑے، گڑ ، سگریٹ اور چاول بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

Advertisement
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 9 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 9 گھنٹے قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 6 گھنٹے قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 8 گھنٹے قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement