کئی لوگوں نے ان پر خودپرستی کا الزام لگایا جبکہ کچھ نے مذاقاً کہا کہ وہ کرینہ کپور بننے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن اصل ہمیشہ اصل ہی رہتا ہے


پاکستانی اداکارہ حرا مانی شدید تنقید کی زد میں ہیں، ان کو کرینہ کپور سے خود کا موازنہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔
حرا مانی جو اپنی منفرد اداکاری اور دلچسپ شخصیت کے باعث مداحوں میں مقبول ہیں، حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران دیے گئے بیان کے بعد ان کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب یہ فلم ریلیز ہوئی تو میری خالہ نے فوراً مجھے کال کی اور کہا کہ یہ فلم تو تمہارے کردار پر بنی ہے، میں نے بھی جب فلم دیکھی تو محسوس کیا کہ اس کردار میں مجھ سے کافی مماثلت ہے، میرا خیال ہے کہ ہدایت کار امتیاز علی نے مجھ سے ملاقات کی ہو گی تبھی انہوں نے گیت کا کردار ایسا لکھا۔
ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بالی ووڈ فلم جب وی میٹ میں گیت (کرینہ کپور کا کردار) ادا کر سکتی تھیں تو حرا مانی نے ناصرف اس سے اتفاق کیا بلکہ دعویٰ کیا کہ یہ کردار میری حقیقی زندگی سے متاثر ہو کر لکھا گیا ہو گا۔
کئی لوگوں نے ان پر خودپرستی کا الزام لگایا جبکہ کچھ نے مذاقاً کہا کہ وہ کرینہ کپور بننے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن اصل ہمیشہ اصل ہی رہتا ہے ، حرا مانی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب حرا مانی کسی بیان کی وجہ سے تنازع کا شکار ہوئی ہوں، اس سے قبل بھی وہ متعدد غیر روایتی خیالات اور دلچسپ تبصروں کی وجہ سے خبروں میں رہ چکی ہیں۔
بعض نے کہا کہ یہ پاکستان کی اروشی روٹیلا ہیں، بس خود کی تعریفیں کرتی رہتی ہیں ، حرا مانی کی جانب سے اس تنقید کا کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے۔

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 4 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 7 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 7 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 7 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل









