خواتین کو بااختیاربناناپاکستان کی خوشحالی اورترقی کے لیے ناگزیرہے، حکومت خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے،وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین معاشرے کی معماراور ہمارے گھروں کا ستون ہیں۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہماری زندگیوں میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے۔ کلاس رومز سے لے کر بورڈ رومز تک، میدانوں سے لے کر فرنٹ لائنز تک، پاکستانی خواتین ہماری قوم کے روشن مستقبل کو سنوار رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین ہمارے مستقبل استوارکرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، میدانوں سے فرنٹ لائنز تک قوم کا مستقبل سنوار رہی ہیں۔
آج کے دن کا تھیم خواتین کیلئے حقوق، مساوات، بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ خواتین معاشرتی ترقی، معیشت اور سیاست میں اہم ستون کی حیثیت رکھتی ہیں، دین اسلام خواتین کی عزت اور حقوق پر بہت زور دیتا ہے۔
حکومت پاکستان نے پالیسی سطح پر مداخلت، قانونی اصلاحات اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے خواتین کے حقوق کو آگے بڑھانے میں اہم پیش رفت کی ہے، حقیقی صنفی مساوات کی طرف ہمارا سفر ابھی ختم نہیں ہوا
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھاکہ خواتین کو بااختیاربناناپاکستان کی خوشحالی اورترقی کے لیے ناگزیرہے، حکومت خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم خواتین کی تعلیم، صحت اور معاشی آزادی میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو ہم نہ صرف افراد بلکہ آنے والی نسلوں کو ترقی دیتے ہیں۔
اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئیے! آج کے دن ہم خواتین کے حقوق کے احترام کو مزید آگے بڑھانے اور ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کرنے کے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کریں جہاں ہر عورت کی صلاحیتوں کا ادراک ہو اور ہر بیٹی کا خواب اس کی پہنچ میں ہو۔

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 9 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 10 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 11 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 9 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 10 گھنٹے قبل





