تربت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےجے یو آئی رہنما اور ممتاز عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو جاں بحق
چند روز قبل خضدار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جے یو آئی کے دو رہنماؤں، وڈیرہ غلام سرور موسیانی اور ان کے ساتھی کو قتل کردیا تھا


تربت: صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور ممتاز عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے مفتی شاہ میر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ مسجد میں امام کے پیچھے پہلی صف میں کھڑے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر گر گئے جبکہ امام مسجد بھی زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے بعد مسجد میں بھگدڑ مچ گئی، اور حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا کہنا کے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم مفتی شاہ میر سر اور جبڑے میں گولیاں لگنے کے باعث جانبر نہ ہو سکے۔
مفتی شاہ میر بزنجو جمعیت علمائے اسلام تربت کے سیکریٹری جنرل تھے اور علاقے میں ایک نمایاں مذہبی شخصیت سمجھے جاتے تھے۔ اس سے قبل بھی ان پر دو قاتلانہ حملے ہو چکے تھے جن میں وہ محفوظ رہے تھے۔
اس سے قبل اگست 2023 میں ان پر ایک نجی اسکول کے استاد کے قتل کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے اس الزام کی تردید کی تھی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل خضدار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جے یو آئی کے دو رہنماؤں، وڈیرہ غلام سرور موسیانی اور ان کے ساتھی کو قتل کردیا تھا، جس پر مفتی شاہ میر نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل تربت میں خضدار واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا تھا، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ جے یو آئی کے رہنماؤں اور علما کو ایک منظم سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم تاحال کسی گروہ یا فرد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 10 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 11 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 10 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 11 گھنٹے قبل





