نادرا کی شہریوں سے اپیل ،اپنے خاندان کے فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کرائیں
شناختی کارڈ منسوخ نہ کرانے کی صورت میں متوفی کے بیٹا/بیٹی کو اپنی شناختی دستاویزات کی نادرا میں پروسیسنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے


اسلام آباد:نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے خاندان کے فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ لازماً منسوخ کرائیں۔
ترجمان نادرا کے مطابق ملک بھر میں 70 لاکھ شہریوں کی فوتگی کا اندراج یونین کونسلز کے شہری رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (CRMS) میں موجود ہے، لیکن قریبی رشتہ داروں نے نادرا میں ان کے شناختی کارڈ کی منسوخی نہیں کرائی، جو ایک قانونی تقاضا ہے۔
ترجمان نادرا نے مزید بتایا کہ نادرا کی جانب سے دستیاب موبائل نمبرز پر ایس ایم ایس بھیجے جا رہے ہیں جن کے ذریعے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ مرحومین کے قریبی رشتہ دار یعنی بیٹا/بیٹی، شریک حیات یا والدین میں سے کوئی ایک فوری طور پر کسی بھی نادرا مرکز سے بغیر کسی فیس کے متوفی کا شناختی کارڈ منسوخ کرائیں۔
خیال رہے کہ مرحومین کے شناختی کارڈ منسوخ نہ کرانے کی صورت میں متوفی کے قریبی رشتہ داروں یعنی بیٹا/بیٹی، شریک حیات یا والدین کو اپنی شناختی دستاویزات کی نادرا میں پروسیسنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
علاوہ ازیں، شہریوں کے لئے ضروری ہے کہ اگر فوتگی کا اندراج غلط ہے تو متعلقہ یونین کونسل سیکرٹری سے ریکارڈ کی تصحیح کروائیں۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل





