سینیٹ الیکشن : پی ٹی آئی کے امیدواروں کےنام شارٹ لسٹ ، معاونین اورمشیروں کاپلڑا بھاری
اسلام آباد : سینیٹ الیکشن نزدیک آتے ہی تحریک انصاف نے امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کردئیے ، ان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی اور مشیران ثانیہ نشتر ، زلفی بخاری ، بابر اعوان ، شہباز گل ، شہزاد اکبر ، عبدالرزاق داؤد اور امین اسلم کے نام سرفہرست ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل سے دی ، سفارشات منظوری کے لئے وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کردی گئیں ۔ خیبر پختونخواہ سے وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز ، معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشتر ، محسن عزیز ، حمید الحق اور شہزاد گل کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں ۔
پنجاب سے تحریک انصاف نے مشیر برائے تجارت ، ٹیکسٹائل ، صنعت و پیداوار و سرمایہ کاری عبد الرزاق داؤد ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل ، مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر ، سیف اللہ نیازی ، اکبر یوسف کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم اور کامل علی آغا کے نام بھی شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں ۔
اسلام آباد سے ، وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندرپار پاکستانی زلفی بخاری ، وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان اور عامر مغل سینیٹ انتخابات لڑیں گے ، جبکہ خواتین کی نشستوں پر نیلوفر بختیار ، نگہت محمود اور نیلم ارشد کے نام شامل کیے گئے ہیں ۔
سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے بارے میں حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں سے تبادلہ خیال کے بعد کیا جائے گا۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن سے متعلق کہا کہ ویڈیو سے میرے مؤقف کی تائید ہوئی، سوال یہ نہیں ہونا چاہیئے کہ ویڈیو کی ٹائمنگ کیا ہے، میرے پاس ویڈیو ہوتی تو اپنے خلاف مقدمات میں عدالت پیش کرتا،۔ سینیٹ الیکشن کے لیے بلوچستان میں 50 سے 70 کروڑ روپے کی بولی لگ رہی ہے۔یہ کیسے ممکن ہے پیسہ لگا کر سینیٹر بننے والا پیسہ نہیں بنائے گا۔ سیاستدانوں کی منڈی لگی ہوئی ہے ریٹس سیٹ ہو رہے ہیں، چوری بچانے کے لیے پی ڈی ایم میں جو یونین بنی ہوئی ہے ان سے سوال پوچھنا چاہیے کہ انہوں نے ایسے معاملات کو روکنے کی کیوں کوشش نہیں کی۔
وزیراعظم کاکہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں لین دین کا سلسلہ آج سے نہیں بلکہ 30 سال سے چل رہا ہے ، سینیٹ نشستوں کے لیے مجھے بھی پیسوں کی متعدد پیش کش ہوئی، چارٹر میں لکھا ہوا ہے کہ اوپن بیلٹ ہونا چاہیے۔ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے نہیں ہوئے تو یہ اپوزیشن والے ہی روئیں گے کہ تحریک انصاف کو نشستوں سے زیادہ سینیٹر مل گئے۔

کراچی : لیاری میں ایک اور 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 5افراد زخمی
- 5 hours ago

چکوال اور جہلم میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 10 گھنٹوں میں 400 ملی میٹر بارش، رین ایمرجنسی نانذ
- an hour ago

مہلک کانگو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی،ایک اور شخص متاثر
- 3 hours ago

بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے ملازم زخمی،ملزم گرفتار
- 3 hours ago

پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں دفعہ 144 نافذ کر دی،نوٹیفکیشن جاری
- 3 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 3 hours ago

اسحاق ڈار کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے پر اتفاق
- 19 minutes ago

بلوچستان میں دہشتگردوں سےمقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا
- 2 hours ago

دفتر خارجہ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر اظہار لاعلمی
- 4 hours ago

کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب ، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان حلف لیں گے
- 4 hours ago

انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانیت کا اجتماعی فرض ہے، چیف جسٹس
- an hour ago

بہاولنگر : بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 2 hours ago