Advertisement
تجارت

مہنگائی کے ستائے عوام پرایک بار پھر بجلی بم گرا دیا گیا

اسلام آباد : بجلی کی قیمت میں ایک روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 11th 2021, 6:04 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی سے پریشان  عوام کو بجلی کا جھٹکا دے دیا ،  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے  ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ  برائے دسمبر  2020 کی  مد میں ایک روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے  جاری  نوٹیفیکیشن کے مطابق  سی پی پی اے جی نے ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی تاہم ایک روپے 53 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ اتھارٹی نے 27 جنوری 2021 کو   ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اس کا اطلاق صرف فروری  کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ  فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ   28جنوری کو  نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 3.5 روپے اضافے کا  عندیہ دیا تھا   ۔ اس سے قبل 11 جنوری کو نیپرا نے صارفین سے 8.40 ارب  روپے اضافی بوجھ ڈالتے ہوئے  بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 1۔6 روپے اضافے کی اطلاع دی تھی۔

Advertisement
محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں

  • ایک گھنٹہ قبل
ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے،  ملزم گرفتار

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار

  • 2 گھنٹے قبل
کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 26 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 26 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

  • 3 گھنٹے قبل
پنجاب میں حالیہ سیلاب سے76 افراد ہلاک،
42 لاکھ سے زائد  افراد متاثر

پنجاب میں حالیہ سیلاب سے76 افراد ہلاک، 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر

  • 6 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین  کے  ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی

  • ایک گھنٹہ قبل
حسان نیازی نے فوجی عدالت اور کورٹ مارشل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

حسان نیازی نے فوجی عدالت اور کورٹ مارشل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

  • 2 گھنٹے قبل
وزن گھٹانے والی دوا ’’اوزیمپک‘‘ کے فوائد اور نقصانات بارے ماہرین کیا کہتے ہیں؟

وزن گھٹانے والی دوا ’’اوزیمپک‘‘ کے فوائد اور نقصانات بارے ماہرین کیا کہتے ہیں؟

  • 4 گھنٹے قبل
کراچی کے علاقے گڈاپ کی کونکر ندی میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک

کراچی کے علاقے گڈاپ کی کونکر ندی میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک

  • 5 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا

  • 2 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین  کی مدد کیلئے  ائیر لفٹ ڈرون حاصل کرلیا

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ائیر لفٹ ڈرون حاصل کرلیا

  • 4 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر

خیبرپختونخوا میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر

  • 2 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافہ معطل کردیا

سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافہ معطل کردیا

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement