کےپی حکومت کا ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں شفافیت اورمعیاری کام کے لئےبڑا اقدام
صوزئی حکومت کا ترقیاتی منصوبوں کی دیکھ بھال اور فنڈز کے دانشمندانہ استعمال کے لئے ریگولیٹری فریم ورک بنانے کا فیصلہ


ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں احتساب، شفافیت اور کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے اہم اقدام کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی دیکھ بھال اور مرمت (ایم اینڈ آر) کے کاموں کی موثر نگرانی اور فنڈز کے دانشمندانہ استعمال کے لئے ریگولیٹری فریم ورک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں سڑکوں، سرکاری عمارتوں، نہروں، آبنوشی اسکیموں اور ٹرانسفارمرز کی مرمت اور دیکھ بھال کے لئے مختص فنڈز کے استعمال کے لئے موثر ریگولیٹری فریم ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے۔
مراسلے کے متن کے مطابق ریگولیٹری فریم ورک کے بغیر ایم اینڈ آر فنڈز کا استعمال سرکاری وسائل کے غیر ضروری استعمال، کام میں تاخیر اور غیر معیاری کام کا سبب بن رہا ہے، ان مسائل سے نمٹنے کے سلسلے ایم اینڈ آر فنڈز کے استعمال کے لئے ایک جامع اور ہمہ جہت ریگولیٹری فریم تیار کیا جائے، مجوزہ ریگولیٹری فریم ورک کے تحت تمام اضلاع کی سطح پر ڈسٹرکٹ سپروائزری کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔
مراسلے میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان، سول سوسائٹی کے نمائندے اور محکمہ منصوبہ بندی کے متعلقہ حکام بطور ممبر کمیٹی میں شامل کئے جائیں، یہ کمیٹیاں اپنے اپنے اضلاع میں ایم اینڈ آر کے کاموں پر عملدرآمد اور نگرانی کے ذمہ دار ہونگے، ڈسٹرکٹ سپروائزری کمیٹیاں اپنے اپنے اضلاع میں ہر محکمے کے لئے ایم اینڈ آر کے کاموں کی نشاندہی اور ترجیحات کا تعین کریں گے۔
مراسلے کے مطابق مذکورہ کمیٹیاں ایم اینڈ آر کے کاموں کی نشاندہی کے بعد مجوزہ منصوبے حتمی منظوری کے لئے متعلقہ محکمے کو ارسال کریں گے، متعلقہ محکمے کی ڈیپارٹمنٹل سکروٹنی کمیٹی منصوبے کی باضابطہ منظوری دیے گی، یہ کمیٹیاں اپنے اپنے اضلاع میں ایم اینڈ آر کے کاموں کی سالانہ رپورٹ شائع کریں گے، سالانہ رپورٹ ایم اینڈ آر کے کاموں کی جزئیات، اخراجات، تصویری دستاویزات، جی پی ایس کوارڈینیٹس اور دیگر تفاصیل پر مشتمل ہوگی۔
اس میں کہا گیا کہ اضلاع کی سطح پر ہنگامی مرمت کے کام اور رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے کام سمیت ایم اینڈ آر کے دیگر تمام کام ڈسٹرکٹ سپروائزری کمیٹی کی سفارشات پر عمل میں لائے جائیں گے، ڈسٹرکٹ سپروائزری کمیٹیاں ایم اینڈ آر کے جاری اسکیموں پر کام کا جائزہ لینے کے لئے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کریں گے، ہر سطح پر وزیر اعلی کے ان ہدایات پر فوری اور من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

حکومت کسانوں کے فائدے کیلئے فصلوں کی بہتر قیمتیں یقینی بنانے پر کام کر رہی ہے، رانا تنویر
- 3 گھنٹے قبل
پنجاب کے شہر حافظ آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا خواتین کو چھوٹے اور درمیان درجے کے کاروباری شعبے میں شامل کرنے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

پورٹ قاسم کی قیمتی زمین کے اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ ، کمیٹی قائم
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مریم نواز شریف نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی
- 3 گھنٹے قبل

بیل آؤٹ پروگرام کے پہلے جائزے کے لئے پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے، وزیرخزانہ
- 4 گھنٹے قبل

کراچی میں خواتین غیرمحفوظ ، ملزمان کی دکان کے اندر خاتون سے لوٹ مار
- 5 گھنٹے قبل

بنوں میں دہشتگرد حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا
- 5 گھنٹے قبل

اسحا ق ڈار کی بنگلا دیش کے ایڈوائزر خارجہ امور توحید حسین سے ملاقات
- 3 گھنٹے قبل
15 مارچ کو یوم تحفظِ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ جاری
- 3 گھنٹے قبل

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خلاف پروپیگنڈا
- 6 گھنٹے قبل