شہید اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس کے سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں،محسن نقوی


صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوہاٹ میں تانڈہ ڈیم کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا، شہید ہونے والے اہلکار ڈیوٹی سے واپس گھر آ رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ کے علاقے تاندہ ڈیم کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،اورشہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمان نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، شہید اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس کے سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

دبئی میں پراپرٹی کی تاریخی فروخت و فروخت، حیران کن انکشاف
- 10 گھنٹے قبل

سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنے پانی کی حفاظت کریں، ملک محمد احمد خان
- 9 گھنٹے قبل
آج کے ملین مارچ نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران سوئے ہوئے ہیں ، امیر جماعت اسلامی
- 6 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوارڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس
- 6 گھنٹے قبل

پی ایس ایل:اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کرباؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

صدرمملکت کی جانب سے علامہ اقبال کے یوم وفات پر ایک اہم پیغام جاری
- 6 گھنٹے قبل

کینیا : شیر کے حملے میں 14 سالہ بچی ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ ، 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

واٹس ایپ میں صارفین کے لیےایک بہترین فیچر متعارف کرا دیا گیا
- 9 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج نے فلسطینی عیسائیوں کو یروشلم میں واقع مقدس چرچ میں داخلے سے روک دیا
- 5 گھنٹے قبل
مریدکے : نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ، 13 سالہ طالبعلم زخمی
- 9 گھنٹے قبل

رانا ثناء اللہ کا شرجیل انعام سے رابطہ،نہروں کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق
- 10 گھنٹے قبل