Advertisement
پاکستان

پاک افغان کشیدگی:جرگے عمائدین کا دونوں ممالک کے درمیان فائر بندی پر اتفاق

ونوں ممالک کے عمائدین کا جرگہ ہوا جس میں 11 مارچ تک سیز فائر پر اتفاق کیا گیا،ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Mar 10th 2025, 5:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک افغان کشیدگی:جرگے عمائدین کا دونوں ممالک کے درمیان فائر بندی پر اتفاق

طورخم:پاک افغان سرحد طور خم پر کئی دنوں سے جاری کشیدگی کو ختم کروانے کے لیے دونوں ممالک کے عمائدین کے درمیان جرگہ کی نشست ہوئی جس میںدونوں فریق سیز فائر پر متفق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ونوں ممالک کے عمائدین کا جرگہ ہوا جس میں 11 مارچ تک سیز فائر پر اتفاق کیا گیا۔
 جرگہ ذرائع نے بتایا کہ 11 مارچ تک سرحد کے دونوں جانب تعمیرات پر پابندی ہو گی۔
جرگہ ممبران 11 مارچ کو افغان فورسز کی متنازع تعمیرات کا جائزہ لیں گے اور سرحد سے متصل تعمیرات کا تنازع حل ہونے پر طورخم بارڈر کھولا جائے گا۔
افغان جرگہ قبائلی عمائدین، تاجروں سمیت 25 ارکان شامل ہیں،جبکہ ضلع خیبر کی طرف سے جرگہ قبائلی عمائدین، علما اور تاجروں سمیت 40 ارکان پر مشتمل ہے۔
دوسری جانب کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر آج 17 ویں روز بھی بند ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر 3 ملین ڈالر کا نقصان ہوتاہے۔ کسٹم حکام کے مطابق طورخم گزرگاہ سے یومیہ 10ہزارافراد کی آمدورفت ہوتی ہے۔
خیال رہے کہ پاک افغان طور خم سرحد پر کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کئی دنوں سے ذرائع آمد ورفت اور تجارت منقطع ہے۔

Advertisement