محمود خلیل کو حماس کی حمایت کے الزام میں ہفتے کے روز امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے گرفتار کیا تھا


امریکی جج نے فلسطینی کارکن محمود خلیل کی ملک بدری پر روک لگا دی۔ محمود خلیل کو ہفتے کے روز امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے گرفتار کیا تھا، جس پر حماس کی حمایت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
جج جیسی ایم فرمین نے فیصلہ دیا کہ عدالت کا دائرہ اختیار برقرار رکھنے کے لیے خلیل کو امریکا میں رہنے کی اجازت دی جائے، جبکہ ان کی گرفتاری اور ممکنہ ملک بدری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت بدھ کو نیویارک کی وفاقی عدالت میں ہوگی۔
محمود خلیل کی گرفتاری کے بعد نیویارک میں سینکڑوں افراد نے ان کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا۔ فیڈرل پلازا میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے "فری، فری فلسطین" کے نعرے لگائے اور امریکی حکومت کے سیاسی دباؤ کے تحت فلسطینی حامیوں کو نشانہ بنانے کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
امریکی سول لبرٹیز یونین (ACLU) آف نیویارک نے خلیل کی گرفتاری کو آزادیٔ اظہار پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی مؤقف کی بنیاد پر کسی کو سزا دینا یا جلاوطن کرنا غیر آئینی اقدام ہے۔
امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت حماس کی حمایت کرنے والے افراد کے ویزے اور گرین کارڈ منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔ اس فیصلے کے بعد، وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا کہ امریکا میں موجود حماس کے حامی افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
محمود خلیل کے وکیل، ایمی گریر نے ان کی گرفتاری کو سیاسی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا اور عدالت میں ان کی فوری رہائی کی درخواست دائر کر دی۔ خلیل کی اہلیہ، جو آٹھ ماہ کی حاملہ ہیں، ان سے ملنے گئیں لیکن انہیں پہلے نیوجرسی کے حراستی مرکز اور پھر لوئزیانا کے امیگریشن حراستی مرکز بھیج دیا گیا، جس پر ان کے خاندان اور حامیوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
کولمبیا یونیورسٹی کے سابق طالبعلم محمود خلیل کی گرفتاری نے امریکا میں فلسطینی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری سیاسی آزادیوں پر قدغن لگانے کی کوشش ہے اور امریکی حکومت کی فلسطینی یکجہتی تحریکوں کو دبانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

آسٹریلیا : میچ کے دوران مقامی کلب کے کرکٹر جنید ظفر انتقال کر گئے
- 11 hours ago

والد کی جگہ بیٹی نوکری کے لیے اہل قرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
- 15 hours ago

نیوزی لینڈ سے بدترین شکست ،پاکستان نے اپنی ٹی 20 تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا
- 11 hours ago

ایبٹ آباد میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، خاتون جاں بحق،3افراد زخمی
- 10 hours ago

خضدار : ایس ایچ او حب کے گھر پردستی بم حملہ، 4 بچوں سمیت 5 زخمی
- 11 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی خیبر میں کارروائی ، 3 خوار جی دہشتگرد جہنم واصل
- 10 hours ago

اسرائیل کے غزہ پر 35 سے زائد فضائی حملے، بچوں سمیت 170 فلسطینی شہید
- 12 minutes ago

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کرگئے
- 12 hours ago

65ء کی جنگ کے ہیرو ،5 بھارتی طیارے تباہ کرنے والے ایم ایم عالم کی آج 12ویں برسی
- 3 minutes ago

بھارتی وزیر اعظم مودی کے ریمارکس گمراہ کن اور یکطرفہ ہیں،ترجمان دفتر خارجہ
- 11 hours ago

تحریک انصاف کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
- 15 hours ago

ٹی ٹوئنٹی سیریز، نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 11 minutes ago