ج ایک قرار داد صوبائی اسمبلی میں پیش کی جائے گی جس میں پنجاب میں وفاق کی طرح سینیٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا


پنجاب میں وفاقی طرز کا پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد آج صوبائی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی طرز پر پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی تجویز ہے اور اس کے لیے آج ایک قرار داد صوبائی اسمبلی میں پیش کی جائے گی جس میں پنجاب میں وفاق کی طرح سینیٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
قرارداد (ن) لیگ کے سمیع اللہ اور پیپلز پارٹی کے علی حیدر سمیت دیگر ارکان نےتیار کی جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 40 لاکھ افراد پر مشتمل ہے اور آبادی کے لحاظ سے پنجاب دنیا کے 171 ممالک سے بھی بڑا صوبہ ہے۔
قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت آئین میں ضروری ترمیم کے ذریعے پنجاب میں دو ایوانی نظام رائج کرے اور اس کے لیے صوبے میں ایوان بالا (سینیٹ) پنجاب کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے۔

ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ، وزیر اعظم
- 13 hours ago
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن کا سماں
- 7 hours ago

پنجاب حکومت کا ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
- 7 hours ago

چینی کی مانیٹرنگ کے لیے ایف بی آر نے سسٹم شروع کیا ہے ، وزیر خزانہ
- 11 hours ago

پاکستان اور چین کا 14 ویں جے سی سی اجلاس کے جولائی میں انعقاد پر اتفاق
- 7 hours ago

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
- 6 minutes ago

سابق کرکٹر محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار
- 11 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 10 hours ago

گاڑیوں کی فروخت میں بڑی کمی ریکارڈ
- 11 hours ago
وزیر اعظم کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- 7 hours ago

معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
- 7 hours ago

جعفر ایکسپریس حملہ : 13 دہشتگرد ہلاک،80مسافر بازیاب
- 10 hours ago